salman77
FULL MEMBER
- Joined
- Dec 20, 2006
- Messages
- 353
- Reaction score
- 3
منزل تیری قبر ہے
دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے
طے کر رہا ہے جو تو دو دن کا یہ سفر ہے
جب سے بنی ہے دنیا لاکھوں کڑوڑوں آئے
باقی رہا نا کوئی مٹی میں سب سمائے
اس بات کو نا بھولو سب کا یہی حشر ہےدنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے۔۔۔۔
آنکھوں سے تو نے اپنی کتنے جنازے دیکھے
ہاتھوں سے تو نے اپنے کتنے دفنائے مردے
انجام سے تو اپنے کیوں اتنا بے خبر ہے
دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے۔۔۔۔
یہ اونچے اونچے محل کسی کام کے نہیں ہیں
یہ عالیشان بنگلے تیرے کام کے نہیں ہیں
دو گز زمیں کا ٹکرا چھوٹا سا تیرا گھر ہے
جہاں تو نے جا کے سونا مٹی کا وہ گھڑا ہے
دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے۔۔۔۔
مخمل پے سونے والو۔۔ مخمل پے سونے والے
مٹی پہ سو رہے ھہیں شاہ و گدا وہاں پر
سب ایک ہو رہے ہیں
دونوں ہوئے برابر یہ موت کا اثر ہے
دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے۔۔۔۔
مٹی کے پتلے تم کو مٹی میں ہے سمانا
اک دن یہاں تو آیا اک دن یہاں سے جانا
رہنا نہیں ہے یہاں پر جاری تیرا سفر ہے
دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے
طے کر رہا ہے جو تو دو دن کا یہ سفر ہے