PakSword
MODERATOR
- Joined
- Dec 6, 2015
- Messages
- 19,505
- Reaction score
- 103
- Country
- Location
سلیمان عليه السلام کا وہ واقعہ یاد آگیا، جب آپ عليه السلام کے دربار میں ایک شخص داخل ہوا اور ایک دوسرے شخص کو بڑی حیرت سے گھور کر باہر چلا گیا تھا- تھوڑی دیر بعد جب دربار ختم ہوا تو وہ شخص جسے گھورا گیا تھا، آپ عليه السلام کے پاس آیا اور پوچھا کہ وہ کون تھا- آپ عليه السلام نے فرمایا کہ وہ ملک الموت تھے- وہ آدمی بڑا پریشان ہوا اور کہا کہ وہ مجھے ایسے کیوں گھور رہے تھے کہ جیسے میری روح قبض کرنی ہو - آپ عليه السلام نے اس پریشان آدمی سے پوچھا کہ وہ کیا چاہتا ہے- اس نے کہا کہ آپ عليه السلام کے قبضے میں ہوا بھی ہے، اسے حکم دیں کہ اسے کسی دور دراز علاقے (کچھ روایتوں کے مطابق ہند ) میں پہنچا دیا جائے- آپ عليه السلام نے ہوا کو حکم دیا اور اس آدمی کو وہاں پہنچا دیا گیا - کچھ عرصے بعد ملک الموت دوبارہ آپ عليه السلام کے دربار میں آئے تو آپ عليه السلام نے ان سے پوچھا کہ آپ اس آدمی کو اس دن کیوں غور سے دیکھ رہے تھے- ملک الموت نے جواب دیا کہ اللہ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى نے انھیں اس شخص کی روح قبض کرنے کا حکم ہند میں دیا تھا، اور وہ حیرت میں تھے کہ اتنے کم وقت میں وہ شخص ہند کیسے پہنچ سکتا ہے، لیکن آپ نے ہوا کو حکم دے کے وہ معمہ حل کردیا اور وہ شخص اپنی موت کی جگہ پہ کچھ ہی لمحات میں پایا گیا- اللہ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى کی قدرت کہ کس طرح اس کی موت کی گھڑی اسے کچھ ہی لمحات میں موت کی جگہ پہنچادیا گیا
تو جناب اس سے یہ ثابت ہوا کہ جب موت آنی ہوتی ہے اور جہاں آنی ہوتی ہے، اللہ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى تمام وسیلے بنادیتے ہیں اور تمام کائنات مل کے اللہ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى کے حکم کی تعمیل میں لگ جاتی ہے- نواز شریف کے مقدمے میں بھی مجھے کچھ ایسی ہی کاروائی کا اندیشہ لگ رہا ہے- اسٹیبلشمنٹ تو اسٹبلشمنٹ، عدالت اور ایک سخت گیر وزیر اعظم بھی اسے لندن بھیجنے پہ تل چکے ہیں- ایسا فیصلہ دیا گیا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی- ہم سب محو حیرت ہیں
اللہ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى نواز شریف کی مشکل گھڑی میں آسانی پیدا فرمائیں - آمین
@Shane @Mangus Ortus Novem @Zibago @Farah Sohail @Moonlight @Khafee @Signalian @RIWWIR @Dubious @Dil_Pakistanتو جناب اس سے یہ ثابت ہوا کہ جب موت آنی ہوتی ہے اور جہاں آنی ہوتی ہے، اللہ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى تمام وسیلے بنادیتے ہیں اور تمام کائنات مل کے اللہ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى کے حکم کی تعمیل میں لگ جاتی ہے- نواز شریف کے مقدمے میں بھی مجھے کچھ ایسی ہی کاروائی کا اندیشہ لگ رہا ہے- اسٹیبلشمنٹ تو اسٹبلشمنٹ، عدالت اور ایک سخت گیر وزیر اعظم بھی اسے لندن بھیجنے پہ تل چکے ہیں- ایسا فیصلہ دیا گیا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی- ہم سب محو حیرت ہیں
اللہ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى نواز شریف کی مشکل گھڑی میں آسانی پیدا فرمائیں - آمین