What's new

Naya KPK | News & Updates on the development in KPK.

these dams r basically for irrigation purpose not for electricity
for electricity project are available but federal govt is not allowing them
Provnces can start any energy project by their own up to 100MW without any permission from federal gov.
 
.
11209542_981720615185342_5485050690422667273_n.jpg
 
. . . . . . . . . . .
11203082_1602752090009532_5331685989987802464_n.jpg


ایک بلین روپے سے زائد مالیت کی اراضی لینڈ مافیا سے واگزار کرا لی گئی ہے
خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک لینڈمافیا سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی زمین واگزار کرنے کے علاوہ مختلف کیسوں میں پانچ سو ملین روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔
یہ بات وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے آج یہاں سے جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک مختلف کرپشن کیسوں میں 472افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے ماضی میں بد تر انتظامی حالات کا ذمہ دار کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریسی کو قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ انکی حکومت کسی بھی صورت کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے صوبے سے کرپشن کو ختم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیااور کہا کہ اس ضمن میں صوبے میں موثر قانون سازی کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وسل بلور ایکٹ کی صورت میں بہت جلد ایک نیا قانون آنے والا ہے جس کے تحت کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کسی بھی فرد کو لوٹی ہوئی رقم سے مناسب حصہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ اصولی طور پر اس قانون کی منظوری دے چکی ہے اور جسے جلد ہی صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔
صوبے میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے یوتھ چیلنج فنڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے تکنیکی اور مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔یہ سکیم سمیڈاکے تعاون سے متعارف کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے 18سے30سال کی عمر کے نوجوان مستفید ہو سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ پچاس بہترین تجارتی منصوبوں پر20لاکھ روپے کی ابتدائی گرانٹ نوجوانوں کو فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور آج کل ٹیکنیکل بورڈ ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کر رہا ہے علاوہ ازیں نوجوانوں کے لئے کئی دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

11165232_1602313100053431_6295701969554789822_n.jpg


10690122_1602309093387165_8675342367470842115_n.jpg
10690122_1602309093387165_8675342367470842115_n.jpg
 
. . .

Military Forum Latest Posts

Back
Top Bottom