پاکستان اور امریکی تعلقات
ميں يہ دوہرانا چاہتا ہوں کہ امریکی حکومت اس خطے میں پائیدار امن اور استحکام لانے میں پاکستان کے اہم کردار پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ امریکی سیاسی اور فوجی قیادت نے بارہا اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ ہمارے مشترکہ علاقائی مقاصد کے حصول کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ ماضی قريب میں کچھ بدقسمت اور ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے ہمارے باہمی تعلقات کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ليکن اس کے باوجود ہمارے انتہا پسندی اور خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ خواہش اورمقصد ہمیں ایک دوسرے سے باندھے ہوئے ہيں اورموجودہ چیلنجوں پر قابو پانے ميں نہايت مددگار ہے۔ امریکی حکومت اس بات پر پختہ يقين رکھتی ہے کہ بہتر تعاون اور رابطوں کے ذریعے ہی ہم ان غیر انسانی انتہا پسندوں کو شکست دینے ميں کامياب ہوسکتے ہيں۔
یہ نوٹ کرنا نہايت اہم ہے کہ سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے ایک مستحکم اور فعال پاکستان ہی امریکہ کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ ہم خطے ميں پاکستان کو ایک کلیدی ملک سمجھتے ہيں اور خطے میں پائیدار امن اور ديرپا استحکام کا دارومدار پاکستان کے استحکام پر ہی منحصر ہے۔ وقت کا يہ تقاضہ ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو پس پشت رکھ کر اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے پر اپنے مشترکہ کوششوں کو اس پر مرکوزکريں جس نے خطے کے امن کو تباہ کيا ہوا ہے۔
امریکی حکومت حقیقی طور پر پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتی ہے اوراس قسم کے تعلقات اور شراکت داری کے ليۓخواہاں ہيں جو نہ صرف يہ کہ اسٹريجک بنيادوں پر استوار ہو، بلکہ ديرپا، طویل المدت، پائیداراور واضح طور پر متعين بنيادوں پر قائم ہو۔ امریکی انتظامیہ پارلیمانی پالیسی کی سفارشات کی روشنی میں پاکستانی حکومت کے ساتھ تمام باہمی مفادات کے مسائل پرفعال طور پر جاری بات چیت میں مصروف ہے جس ميں نیٹو کی سپلائی کی بحالی بھی شامل ہے جو بشمول افغانيوں کے افغانستان میں موجود درجنوں اقوام کو متاثر کرتی ہے۔
مزید براں، امریکی حکومت اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کے پاکستانی حکومت پر يہ منحصر ہے اور اسے يہ حق بھی حاصل ہے کہ اپنے ملک اور شہريوں کے طویل المیعاد مفادات اور نفع کے لئے وہ فيصلے کريں جو پاکستان کے عوام کے ليے مناسب اور زیادہ فائدہ مند ہو۔ اس کے علاوہ امریکی حکومت پاکستان پر قومی اور ملکی فیصلوں کے مخصوص نتائج حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کا غلط دباؤ نہیں ڈال رہی ہے جس کا کچھ مبصرين نے جھوٹا دعوی کیا ہے ۔
ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ
تاشفين
The U.S. Pakistan Relationship
Let me reiterate that the U.S. government strongly believes in the crucial role of Pakistan in bringing lasting peace and stability to the region. The U.S. political and military leadership have repeatedly highlighted that there is a greater need of both the countries working together for the sake of achieving our common regional objectives. This is an undeniable fact that our relationship and partnership has suffered due to some unfortunate incidents in the recent past. Nevertheless our common cause against extremism and the urge for ensuring peace in the region bind us together, and help us overcome existing challenges. The U.S. government is convinced of the inevitability of defeating these inhumane radicals through better cooperation and coordination.
It is important to note that it is in the greater interest of the U.S. to see a politically and economically stable and vibrant Pakistan. We believe that Pakistan is a keystone for ensuring stability in the region and enduring peace in the region is contingent upon its stability. The need of the hour is to set aside our differences and direct our joint efforts towards the menace of terrorism that has devastated peace in the region.
The U.S. government genuinely respects Pakistans sovereignty and seeks a partnership with Pakistan that is long-term, enduring, strategic, and more clearly defined. The U.S. administration is actively engaged in a continuing dialogue with the Government of Pakistan in the light of parliamentary policy recommendations on all bilateral issues of interests including the resumption of NATO supply which affects dozens of nations in Afghanistan and the Afghans themselves.
Furthermore, the U.S. strongly believes that it is up to the government of Pakistan to decide as to what will be most beneficial for the long-term interests of its citizens and country. Also, the U.S. is not pressurizing Pakistan for a particular outcome of the national and regional decisions as falsely claimed by some of the commentators.
Tashfin Digital Outreach Team, The US State Dept,