Imran Khan
PDF VETERAN
- Joined
- Oct 18, 2007
- Messages
- 68,815
- Reaction score
- 5
- Country
- Location
جب بھی میں کوئی نیوز پڑھ رہا ہوتا ہوں یا کوئی ویڈیو دیکھ رہا ہوتا ہوں ۔ تب اگر کوئی یہ دعوی کرتا ہے کہ ملک کی ساری عوام یہ کہہ رہی یا وہ چاہتی ہے ۔ یا کوئی 22 کروڑ عوام کا لفظ استمال کرتا ہے تو میرے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے ۔ مجھے لگتا ہے میری حق تلفی ہو رہی ہے ۔ میں کس طرح ان دو ٹکے کے مریم صفدر بلو رانی اور ملا ڈیزل جیسے لوگوں ایسے میڈیا کے غداران حامد میر جیسے بکاؤ مال اور لفافہ صحافیوں کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ مجھے اس ریوڑ مین شامل کریں ؟۔ مجھے لگتا ہے میری انفرادیت پر گہری چوٹ پہنچائی گئی اور میرے حقوق کی پامالی کی گئی میر حق تلفی کی گئی ہے میری آزادی پر چوٹ کی گئی ہے ۔ میرے جیسے لاکھوں پاکستانی جن کا اس سیاسی ہیرا منڈی سے کوئی تعلق نہیں ہے ہمیں اس میں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے ۔ میں چاہے جتنا بھی بے خؤدی میں ہوں اتنا نہیں ہو سکتا کہ آجکل کی کسی بھی پاکستانی سیاسی پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کا حلف لے لوں ۔ یہ سیاسی ماں باپ کی اولادیں جنہوں نے ساری زندگی ہمارے مال پر عیاشی کی زندگی گزاری اور اب ہم پر حکومت کے سپنے دل میں سجائے دن رات اپنے غلاموں کے جھرمٹ میں ٹویٹ کرتے رہتے ہیں میرے شعور کا کوئی ادنٰی درجہ بھی انکو لیڈر تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔ کیا یہ لوگ مجھے تنہا چھوڑ سکتے ہیں یہ لوگ کسی بھی طرح میرے وکیل نہیں بلکہ پاکستانی سیاست دان چاہے وہ کوئی بھی ہو ابھی اس درجے پر نہیں پہنچا کہ کوئی ذی ہوش اسکو اپنا لیڈر بنا لے ۔ میں اور میرے جیسے لاکھوں اس سب کنجر خانے سے بے زار ہیں میں مایوس ہوں ملک کی اس حالت ذار پر ۔ کبھی کبھی میرا دل کرتا ہے سپریم کورٹ میں اس بات پر کیس کر دوں کہ یہ کون ہوتے ہیں میرا نام استمال کرنے والے انکو اگر اتنا شوق ہے تو 21 کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار 9 سو 99 نناوے کا لفظ استمال کریں مجھے اس سب گند سے دور ہی رکھیں ۔ (عمران خان)
Last edited: