What's new

Maryam Nawaz's Reaction on Receiving Legal Notice by Bushra BB

FOOLS_NIGHTMARE

ELITE MEMBER
Joined
Sep 26, 2018
Messages
18,063
Reaction score
12
Country
United Kingdom
Location
United Kingdom
1222082_6428501_Maryam-and-Bushra_updates.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے قانونی نوٹس پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا ردِ عمل سامنے آگیا۔

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف بیان کے معاملے پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔

نوٹس میں مریم نواز سے 7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت جائیں گے تو ان کی اپنی ہی چوریاں کھلیں گی، انہی کو جواب دینا پڑے گا جس کے ثبوت اپنی ہی آواز میں ہیں۔

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے یکم مئی کو لاہور میں بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹی، بے بنیاد الزام تراشی کی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بیان واپس نہ لینے پر مریم نواز کے خلاف ضابطہ فوجداری، ہتکِ عزت کی کارروائی ہوگی۔
 
. .
Back
Top Bottom