Zibago
ELITE MEMBER

- Joined
- Feb 21, 2012
- Messages
- 37,003
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
پڑوسی ملک کی فلموں کا تین روزہ فیسٹیول
By: Samaa Web Desk اینٹرٹینمنٹ December 5, 2016
اسلام آباد : کلچر سینٹر سفارتخانہ ایران راولپنڈی اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے 3 روزہ ایرانی فلم فیسٹیول شروع ہوگیا۔
ایرانی فلم فیسٹیول کے پہلے دن فلم ابدی بچے بڑی اسکرین پر دکھائی گئی، اس فلم کی رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پوران درخشندہ تھیں جبکہ اداکاروں میں شہاب حسینی، الہام حامدی، آہوخردمند، بہرام اور دیگر شامل تھے، یہ کہانی ایک ایسے گھر کی تھی جس کا ایک بچہ ذہنی معذور ہوتا ہے۔
پاکستان میں ایرانی فلمیں دکھانے کا مقصد دونوں پڑوسی ممالک کے ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے، اگلے مرحلے میں فلم جتنا قریب اتنا دور اور جنت کے رنگ پیش کی جائے گی۔
فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر وقار احمد کا کہنا تھا کہ لازوال موضوع پر بننے والی فلمیں پاکستانیوں کیلئے باعث تفریح ہیں، پاکستان اور ایرانی عوام ایک دوسرے سے پیارکرتے ہیں۔ اے پی پی
https://www.samaa.tv/urdu/entertainment/2016/12/608962/