SardarSajid
FULL MEMBER
New Recruit
- Joined
- Nov 26, 2012
- Messages
- 1
- Reaction score
- 0
لفافہ کیا ھے
کاغذ کا ایک تہہ کیا ھوا بے جان ٹکڑا
آگ میں ڈالو تو جل جاۓ ، پانی میں ڈالو تو گل جاۓ ،
ہوا میں پھینکو تو اڑی پتنگ
.
لیکن کچھہ لفافے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے اثرات کسی بھرے ھوے سگریٹ سے ہرگز کم نہیں ہوتے .
یوں کہیے کہ "وصول کنندہ "کو ہوش و حواس سے مکمل بیگانہ کر ڈالے ..گویا حسن بن صباح کے کسی فدائی کی مانند آگ میں کودنے کو بے قرار . کیا کہا ، ضمیر ، عزت نفس اور خود داری ،،لفظ کچھہ سنے سنے سے لگتے ہیں ..خیر بھاڑ میں جائیں ایسی تراکیب جو ان مسکینوں کے نان کباب کے راستے میں حائل ہوں .
مجرب نسخہ تو یہی ھے کا قلم جب لکھتے لکھتے تھم جاۓ اور ضمیر انگڑائی لے کر بیدار ہونے کی کوشش کرے تو کوٹ کو ذرا سا دبا کر جیب میں پڑے نوٹوں کی حرارت سے ضمیر کو ہلکی سی گرمائش پہنچائی جاۓ .."نشہ آلود " ضمیر کے لئے اتنا معمولی سا دباؤ بھی کافی ہوتا ہے ...
کوئی کالم یا رپورٹ لکھتے وقت ان دانش وروں کے چہرے پر طاری سرمستی و سرشاری کی کیفیت کو مجھہ ایسے دنیا دار کے لئے الفاظ میں بیان کرنا اتنا ہی نہ ممکن ہے جنتا بقول شخصے ڈان کو پکڑنا .
بس یوں سمجھیے کہ جذب و مستی کا ایک عالم ھے اور اک نورانی ہالے نیں موصوف کو اپنے حصار میں لے رکھا ھے ..سدھایا ھوا قلم کسی منہ زور گھوڑے کی مانند ہوا سے باتیں کر رہا ہے
..
پھر جو مزاج یار میں آے ..چاہے تو اصغر خان کیس میں ملوث درجنوں لٹیروں کو نذر انداز کر کے جاوید ہاشمی کو گچی سے پکڑ لیا جاۓ چاہے ان کا اس کیس سے دور کا کوئی واسطہ بھی نہ ہو ..حقیقت کچھہ بھی ہو ، لفافے کی گواھی سب سے معتبر ٹھہرے گی ...
دل کرے تو چوبیس گھنٹے پر مشتمل پرخطر وزیریستان مارچ کو ڈرامہ اور کسی ایئر کنڈیشنر کمرے میں ڈرون حملوں کے خلاف دیے گۓ مرشد کے کسی بیان کو "درد مندی "قرار دے دیا جاۓ ...
شاہد اکرم بھنڈر یا کوئی اور سیاست دان تحریک انصاف میں آے تو لوٹا اور بعینہ وھی شخص نواز لیگ میں جاۓ تو "بالغ نظر "رہنما ..
جیب اجازت دے تو شوکت خانم ہسپتال اور نمل کالج جیسے خیراتی ادارے یک جنبش قلم کرپٹ ثابت ..
قصہ مختصر قلم کا دباؤ اور الفاظ کا چناؤ لفافے کی ماہیت اور مالیت پر منحصر ہے ..تاریخ کو مسخ کرنا ، واقعات کی خود ساختہ توجیح اور رائی کا پہاڑ اور اسی پہاڑ کو واپس رائی بنانا ایسے دانش وروں کے لئے بائیں هاتھ کا کام ھوتا ہے لیکن برکت میں اضافے کے لئے استعمال یہ دایاں ہاتھ ہی کرتے ہیں ..بایاں ھاتھ مسلسل اس لفافے پر دھرا رہتا ہے مبادا کوئی اچکا انہیں اس حق حلال کی کمائی سے محروم نہ کر دے