What's new

Govt committee rejects the demand for the PM's resignation

ASKardar

FULL MEMBER
Joined
Oct 2, 2019
Messages
647
Reaction score
1
Country
Pakistan
Location
Pakistan
515224_11522770.jpg


اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے ممکنہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی قیادت وزیر دفاع اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کی، اجلاس کے دوران اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ہیں، دیگر ممبران میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئر مین سینیٹ صادق سنجران، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری بھی مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرنے کیلئے بنائی گئی حکومتی ٹیم میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارکان حکومتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہے، ملکی اور خطے کی موجودہ صورتحال میں مارچ کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی مناسب نہیں، حکومت بات چیت سے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے تمام اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی کمیٹی کے اراکین مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے بھی رابطہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے خود رابطہ کریں گے۔

اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے ممکنہ آزادی مارچ کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ملاقات کے لیے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے حکومتی کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا تھا۔

رہبرکمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے پرویز خٹک کیساتھ ساتھ قائم مقام صدر اور چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی رابطہ کیا۔ جس کے بعد پرویز خٹک نے اجلاس طلب کیا تھا،

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے حکومتی کمیٹی کے ارکان اور سربراہ کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا اسکے جواب میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اکرم درانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اجلاس بلایا ہے، مشاورت کے بعد رابطہ کریں گے۔

رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ میری وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے بات ہوئی ہے، حکومتی کمیٹی کو بتایا ہے کہ ہمارے مطالبات پہلے والے ہیں، حکومتی کمیٹی مشاورت کر کے بتائے گی حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے کہ نہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور سے بھی رابطہ کیا تھا، دونوں رہنماؤں میں رابطے کے بعد ملاقات پر اتفاق ہوا تھا، تاہم جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کی ہدایت کے بعد یہ ملاقات منسوخ کر دی گئی تھی۔

SOURCE: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/515224
 
.
Imran Khan may become first PM to complete 5 years...... just shows how fked up democracy has been in Pakistan.
 
.
Imran Khan may become first PM to complete 5 years...... just shows how fked up democracy has been in Pakistan.
I just wonder, how tough it would be for the next PM.
If i was a politician from opposition, i'd let him go for second term, which he'll never be able to complete.
 
. .

Latest posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom