What's new

فیشن انڈسٹری میں پہلی بار مرد کیساتھ ہراساں کیے جانے کا انکشاف

Zibago

ELITE MEMBER
Joined
Feb 21, 2012
Messages
37,002
Reaction score
12
Country
Pakistan
Location
Pakistan
انکشاف
FacebookTwitter

mujahid.jpg

پاکستان میں شوبز اور فیشن انڈسٹری میں عورتوں کی جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد پہلی بار مرد بھی سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ماڈل مجاہد رسول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ’’می ٹو‘‘ کا مہم بنتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ انہیں بھی فیشن انڈسٹری میں ہراساں کیا گیا ہے۔

5afdf842c1754.png


ماڈل مجاہد رسول نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے فوٹو گرافر عظیم ثانی پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

ماڈل نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گزشتہ 8 سال سے اپنی فیلڈ میں جدوجہد کررہے ہیں جس کے دوران انہیں کئی بار جسنی طور پر ہراساں کیا گیا۔

انہوں نے فوٹوگرافر عظیم ثانی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عظیم ثانی نے ان سے غیراخلاقی گفتگو کی ہے ، چانس دینے کےلیے شرائط پراصراع کیا گیا، اکلیے ملنے اور قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے کا کہا گیا۔

اس کے علاوہ ماڈل مجاہد رسول نے دعویٰ کیا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے اکیلے مرد نہیں ۔

بعدازاں ماڈل مجاہد رسول نے مختلف نامعلوم شخصیات کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی سکرین شارٹس بھی شیئر کیے۔

5afdf63b0744c.png


Tags:
https://www.newsone.tv/urdu/pakista...ampant-sexual-harassment-in-fashion-industry/
Lol
@RealNapster
 

Back
Top Bottom