ASKardar
FULL MEMBER
- Joined
- Oct 2, 2019
- Messages
- 647
- Reaction score
- 1
- Country
- Location
کراچی: نامور پاکستانی شاعر، اسکرپٹ رائٹر،میزبان اور مزاح کار انور مقصود نے مولانا فضل الرحمان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے میں ایک جگہ بیٹھنا پڑتا ہے اور مولانا صاحب ایک جگہ بیٹھ نہیں سکتے۔
کراچی میں سینئر سٹیزن پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران انور مقصود نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے کہا کہ دھرنے میں ایک جگہ بیٹھنا پڑتا ہے اور مولانا صاحب دھرنے میں ایک جگہ بیٹھ نہیں سکتے۔
سینئر سٹیزن کیئر سینٹر کے حوالے سے انور مقصود کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آتا سندھ میں کوئی ادارہ اتنی جلدی اتنی ترقی کرسکتا ہے، اس ادارے کی اچھی بات ہے اس کو حکومت سے پانی اور بجلی نہیں چاہئیے، کراچی میں اس سینٹر کی بہت ضرورت تھی۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے ہوتے ہوئے 31 اکتوبرکو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

SOURCE