Friday, January 3, 2025
What's new

بن لادن کی ہلاکت، ’پاکستانی فوجی حکام کو سب پتہ تھا‘

daring dude

FULL MEMBER
Joined
Jul 22, 2013
Messages
836
Reaction score
0
Country
Pakistan
Location
Australia
معروف امریکی صحافی سیمور ہیرش نے اپنے ایک تازہ مضمون میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے امریکی دعووں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی حکام کو اس آپریشن کا پتہ تھا۔


پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں وہ عمارت، جہاں اسامہ بن لادن کو ایک امریکی آپریشن میں ہلاک کیا گیا

تحقیقاتی رپورٹنگ کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے سیمور ہیرش کا دَس ہزار تین سو چھپن الفاظ پر مشتمل یہ مضمون اتوار دَس مئی کو ’لندن ریویو آف بُکس‘ میں شائع ہوا ہے۔ ہیرش نے اُسامہ کو ہلاک کرنے کے آپریشن سے متعلق وائٹ ہاؤس کی کہانی کو رَد کرتے ہوئے اور اُنیس ویں صدی کے تخیلاتی کہانیوں کے لیے مشہور ایک برطانوی مصنف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہو سکتا ہے، وائٹ ہاؤس کی بیان کردہ کہانی لیوئس کیرل نے لکھی ہو‘۔ اس آپریشن کے سلسلے میں امریکی حکومت کا موقف یہ ہے کہ بن لادن کے پیغام رساں کا تعاقب کرتے ہوئے ایبٹ آباد میں اُس کے کمپاؤنڈ کا پتہ چلایا گیا اور پھر ایک خفیہ کمانڈو آپریشن کے ذریعے اُس تک پہنچا گیا۔

DW.DE

’آئی ایس آئی‘ کو غالباً اُسامہ بن لادن کا پتہ تھا‘ اسد دُرانی
پاکستان کے سابقہ انٹیلی جنس چیف اسد دُرانی نے کہا ہے کہ پاکستانی خفیہ سروسز کو غالباً خبر تھی کہ اُسامہ بن لادن کہاں چھپا ہوا ہے تاہم وہ اُسے آخر وقت تک سودے بازی کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھیں۔ (11.02.2015)

پاکستانی فوج کو اسامہ کی موجودگی کا علم تھا، وکی لیکس
لندن سے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے ایک تازہ جائزے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سرکاری بیان کے برعکس سیمور ہیرش کا دعویٰ یہ ہے کہ پاکستانی فوج اور اُس کے خفیہ ادارے کے چوٹی کے افسران کو اس آپریشن کے بارے میں پیشگی علم تھا۔ ہیرش نے یہ باتیں ایک ریٹائرڈ پاکستانی انٹیلیجنس اہلکار اور مختلف امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی ہیں۔

اس مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اور سابق سینیئر پاکستانی انٹیلیجنس افسر کی وساطت سے امریکا کو پہلے سے اُسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا پتہ چل چکا تھا۔ سیمور ہیرش کے مطابق اس افسر نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ قائم کیا تھا اور یہ کہ بن لادن کے بارے میں معلومات کے بدلے اُسے نہ صرف پچیس ملین ڈالر ادا کیے گئے بلکہ اُسے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں محفوظ ٹھکانا بھی فراہم کر دیا گیا۔

ہیرش کی اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے چوٹی کے افسران نے اس امر کو یقینی بنانے کا اہتمام کیا تھا کہ جب امریکا کی خصوصی فورسز پر مشتمل ٹیم کے دو ہیلی کاپٹر افغانستان سے سرحد عبور کر کے ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ تک پہنچیں تو خطرے کا کوئی انتباہ جاری نہ کیا جائے۔


تحقیقاتی رپورٹنگ کے حوالے سے عالمی شہرت کے حامل امریکی صحافی سیمور ہیرش

پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی قیادت کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے ایک پاکستانی کے مطابق ’ایسا کیا جانا بہت ضروری تھا۔ ذاتی مالی فائدے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کہ دوسری صورت میں ساری امریکی امداد منقطع کر دی جاتی‘۔

رپورٹ میں اس پاکستانی کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ’اس سودے بازی کا مقصد نہ صرف پہلے سے آ رہی امریکی امداد کے تسلسل کو یقینی بنانا تھا بلکہ آئی ایس آئی کے اُس وقت کے سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ امریکا سے مزید امداد اور مراعات بھی مل سکیں گی‘۔

رپورٹ کے مطابق بن لادن درحقیقت 2006ء سے اس کمپاؤنڈ میں پاکستان کی تحویل میں تھا اور ایک ذریعے کے مطابق اُس کی صحت اس حد تک خراب ہو گئی تھی کہ وہ عملاً ایک اپاہج شخص تھا۔

واضح رہے کہ 1990ء کے عشرے میں آئی ایس آئی کے سربراہ رہنے والے اسد درانی اپنے ایک انٹرویو میں پہلے ہی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ’ممکنہ طور پر‘ پاکستانی انٹیلیجنس کو پتہ تھا کہ اِس امریکی آپریشن سے پہلے بن لادن کا ٹھکانا کہاں تھا۔

اسد درانی نے الجزیرہ سے باتیں کرتے ہوئے کہا تھا:’’اگر اُسامہ بن لادن جیسا کوئی آپ کی دسترس میں ہو تو آپ اُسے سیدھے سیدھے امریکا کے حوالے نہیں کر دیں گے۔‘‘

www.dw.de/بن-لادن-کی-ہلاکت-پاکستانی-فوجی-حکام-کو-سب-پتہ-تھا/a-18443068
 
. .
Of course the Pakistanis knew, come on he was hiding mere kilometers away from the country's prestigious military training academy. What remains to be seen is that how many will get labelled traitors over this treacherous act directing endangering the national security and interests.. And I am sure, none will be. We worship military, the angels never do anything wrong.
 
.
@Secur but what in real,, where is the body or belongings of OBL gone..as west propagate into media before tings happen,, but OBL pictures of anything dint released up till now... really don't understand y???
 
.
@Secur but what in real,, where is the body or belongings of OBL gone..as west propagate into media before tings happen,, but OBL pictures of anything dint released up till now... really don't understand y???

What does it matter now?
 
. .


DONOT POST GRAPHIC/BLOODY/DEAD pictures or videos. Will result in an immediate ban.

Write your reply...

Latest posts

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom