What's new

Devil Soul

ELITE MEMBER
Joined
Jun 28, 2010
Messages
22,931
Reaction score
45
Country
Pakistan
Location
Pakistan
یہ دس دن
وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
آخری وقت اشاعت: اتوار 20 جنوری 2013 ,* 11:14 GMT 16:14 PST

چھ تا سولہ جنوری کے دس روز میں کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر بھارت کے لانس نائک ہیمراج اور لانس نائیک سدھاکر سنگھ اور پاکستان کے لانس نائیک اسلم، حوالدار محی الدین اور لانس نائیک اشرف ہلاک ہوگئے۔ یہ پانچوں تو اپنے اپنے وطن کے کام آگئے مگر ان کی قربانی چالاک کارپوریٹ پولٹیکل سیکٹر کے کام آئی۔

دہلی اجتماعی ریپ کیس کے بعد فارغ بیٹھے بھارتی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو ریٹنگ کا ایک نیا پہاڑ میسر آگیا۔ ٹی وی سکرین اور اخباری صفحے سے نکلنے والی تپش کی گرماہٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی ہمنوا ذیلی تنظیموں کے لیے ایک اور نیا کام پیدا کردیا اور اس کے توڑ کے لئے منموہن حکومت نے بھی ’چلو تم ادھر کو ہوا ہو جدھر کی‘ کا فلسفہ اپنا لیا ۔

اس دوران پاکستانی میڈیا کی پلیٹ پہلے ہی سے کوئٹہ کے ہزارہ قتلِ عام اور اسلام آباد کے قادری انقلاب کی مرغن نشریاتی غذا سے بھری پڑی تھی لہٰذا اس نے لائن آف کنٹرول کی جھڑپوں کو سائڈ ڈش کے طور پر برتا۔ حتیٰ کہ حافظ محمد سعید سے منسوب اس بیان کو بھی بھارتی میڈیا میں ہی جگہ مل سکی کہ جو بھی کسی بھارتی فوجی کا سر کاٹ کر سرحد پار لائے گا پانچ لاکھ روپے انعام پائےگا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما سشما سوراج کی یہ جوابی غزل بھی پاکستانی میڈیا کے لیے چٹخارہ نہ پیدا کرسکی کہ اگر لانس نائیک ہمراج کا سر سرحد پار سے واپس نہیں آتا تو حکومت کو چاہیے کہ وہ دس پاکستانیوں کے سر کاٹ کر لائے۔


صرف اخبار ’ہندو‘ اور ڈیلی ’نیوز اینالسز‘ نے یہ سوال اٹھایا کہ ہوسکتا ہے لائن آف کنٹرول پر بظاہر اچانک کشیدگی بھڑکنے کے پیچھے وہ ستّر سالہ خاتون ہو جو ستمبر میں لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر چلی گئی اور پھر ایسے واقعات کے تدارک کے لیے بھارتی فوج نے اس علاقے میں احتیاطاً کچھ پکی چوکیاں بنا لی ہوں جہاں دو ہزار پانچ کے ایک دوطرفہ سمجھوتے کے تحت نئی چوکیاں یا تعمیر نہیں اٹھائی جاسکتی۔
ہوسکتا ہے پاکستان کے مقامی کمانڈر نے ان تعمیرات کا نوٹس لیا ہو اور ہوسکتا ہے کہ اس نوٹس کے جواب میں چھ جنوری کو کسی بھارتی فوجی دستے نے فائرنگ کرکے ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کردیا ہو اور دو دن بعد پاکستانیوں نے جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرکے ان میں سے ایک کا سرقلم کردیا ہو؟

بہرحال جو کچھ بھی ہوا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کی مقامی فوجی قیادت سے زیادہ طیش میں میڈیا اور سیاستدان آگئے اور یوں طویلے کی بلا بندر کے سر بندھتی چلی گئی۔

مثلاً واہگہ اٹاری سرحد پر معمر شہریوں کو ویزا دینے کا نیا سلسلہ پہلے دن ہی معطل ہوگیا۔

ایک بائیس رکنی خیرسگالی پاکستانی تجارتی وفد نریندرا مودی حکومت نے احمد آباد سے کراچی روانہ کردیا گیا۔

جے پور میں پاکستانی ڈرامہ گروپ اجوکا اور دلی میں نیشنل سکول آف ڈرامہ کے میلے میں شامل کراچی کے ادارے ناپا کی تھیٹر منڈلی کی پرفارمنس عین وقت پر رکوا دی گئی۔ حالانکہ دونوں گروپ سعادت حسن منٹو آف ٹوبہ ٹیک سنگھ کے فلسفے کو لے کر بھارت گئے تھے۔
یہی نہیں بلکہ انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کے متمنی نو پاکستانی کھلاڑیوں سے منتظمین نے معذرت کرکے ان کی واپسی کی سیٹیں کروادیں کیونکہ شیو سینا سمیت کئی تنظیموں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کردئیے تھے۔

اگر ان دس دنوں کا کوئی مثبت تجربہ سامنے آیا تو یہ کہ دونوں حکومتیں ابتدائی شعلہ بیانی اور بھڑاس نکالنے کے ضروری مرحلے کے بعد اس نتیجے پر پہنچ گئیں کہ اب اس بخار کو بتدریج سفارتی و عسکری چینلز کے ذریعے نیچے لایا جائے ۔

پندرہ برس پہلے یہ ممکن نہیں تھا۔ لائن آف کنٹرول میں کسی سیکٹر میں چلنے والی ایک گولی کی گونج ہر سیکٹر میں سنائی دیتی تھی۔ بیسیوں فوجی مرتے تھے۔ ڈھائی تین مہینے مسلسل جاری آتش بازی میں کروڑوں روپے کا ایمونیشن پھونک دیا جاتا تھا اور لاکھوں لوگ نقلِ مکانی پر مجبور ہوجاتے تھے۔اس مرتبہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

ذہن کچھوے کی رفتار سے سہی بدل ضرور رہا ہے۔ کچھ بچے تیزی سے سیکھتے ہیں اور کچھ سلو لرنر ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔​

Translation By Google for those who cant read urdu

This ten-day
Ullah Khan
Com, BBC Urdu, Karachi
Last time: Sun 20 Jan 2013, * 11:14 GMT 16:14 PST

Six to ten days of January sixteen Line of Control in Kashmir Lance Naik of India and Pakistan Hemraj Singh and Lance Naik sdakr Lance Naik Aslam, Ashraf Lance Naik and Havildar Mohi-ud-Din killed. These five did their home work But the wily Corporate Political Sacrifice of the sector.

He was born Manmohan government to break even 'on the other hand, if you wheresoever the' philosophy adopted.

attributed this statement could not find a place in the Indian media that the Indian soldiers beheaded by a cross-border will bring a reward of Rs five lakh payyga.



Only Newspaper 'The Hindu' and daily 'News aynalsz, it can be questioned that suddenly appeared on the LoC after tensions flared in September that the seventy year old woman across the Line of Control in Pakistan-administered Kashmir and Chile Indian Army for prevention of such incidents caution in the area where some two thousand five permanent posts made under a bilateral agreement or constructed new posts can be raised.
Two Indian soldiers killed in action and one of them was slitting the throats of may?

However, whatever happens. Then the local military leadership of both countries over the long-tys of media and politicians came and went without leaving monkey head.

Wagah Attari border visa such as giving older residents a new series that first day paused.

A twenty-member Pakistani trade delegation goodwill Ahmedabad Narendra Modi government has been dispatched to Karachi.

Ajuka the drama group in Jaipur and Delhi's National School of Drama festival includes performances by community theater Karachi Institute of measured blocking the nick of time. Although both groups of Toba Tek Singh by Saadat Hasan Manto philosophy with India were.
The Indian Hockey League attend but wish the organizers Sorry nine Pakistani players return to their seats and the Shiv Sena, including age, many organizations started their protest against the landing.



Fifteen years ago this was not possible. LoC sector operates in an echo of a gunshot was heard in every sector. Scores of soldiers were killed. Two to three months of continuous fireworks were burned and hundreds of millions aymunysn Millions of people were compelled to migrate. were none this time.

Right at the speed of light tortoise is sure to change. Lrnr Some children are slow and some are fast learner. Need not worry too much
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/01/130120_baat_se_baat_ka.shtml
 

Back
Top Bottom