What's new

Peshawar Massacre - TTP kills hundreds of school kids (Avoid graphic pics/vids)

Status
Not open for further replies.
10013727_916719555019085_8562646802939155704_n.jpg
 
141216143419_peshawar_640x360_reuters_nocredit.jpg



جب تک آپ یہ تحریر پڑھیں گے جنازے اٹھ چکے ہوں گے۔ پرائمری سیکشن کے بچوں کے لیے چھوٹے کفن، ہائی سکول کے لیے نارمل سائز کے۔

قبروں پر پانی چھڑکنے کے بعد پھول چڑھائے جاچکے ہوں گے۔ مائیں ان بچوں کی تصویروں کو چوم کر بےحال ہوں گی جنہیں انہوں نے صبح سبز کوٹ میں، یا سبز جرسی میں اور لڑکیوں کو سبز چادر پہنا کر سکول بھیجا تھا اور اب جنہیں دفنانے کے بعد مرد لوگ قبرستانوں سے واپس آرہے ہیں۔

سرد موسم میں ماؤں کو ویسے بھی بچوں کی پڑھائی سے زیادہ یہ فکر ہوتی ہے کہ انہیں ٹھنڈ نہ لگ جائے۔ ان بچوں کو شہید کہا جا رہا ہوگا۔ شہید سیدھے جنت میں جاتے ہیں تو یہ کہہ کر دلوں کو تسلی دے لیتے ہیں کہ پشاور کی سردی ان بچوں کی قبروں کے اندر نہیں پہنچے گی۔

پشاور میں ایک انتہائی اہم اور ہنگامی اجلاس بھی ہو چکا ہوگا جس میں انتہائی سخت الفاظ میں اس قتل عام کی مذمت کی جائے گی۔

شاید طالبان کا نام لیا جائے یا انہیں قوم اور ملک کا دشمن جیسا تخلص عطا کیا جائے اور انہیں صفحۂ ہستی سے مٹانے کا عزم دہرایا جائے۔ یقیناً اس انتہائی اہم اجلاس میں انتہائی اہم فیصلے کیے جائیں گے لیکن اجلاس کے آغاز میں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت پڑھی جائے گی۔

میرا خیال ہے یہ دعا غیر ضروری ہے۔

میٹرک کرنے والے یا مڈل سکول میں پڑھنے والے یا پرائمری جماعت کے طالب علم نے آخر کیا گناہ کیا ہوگا کہ اس کی کی بخشش کے لیے دعا مانگی جائے۔

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے درخواست ہے کہ وہ ان بچوں کی آخرت کے بارے میں پریشان نہ ہوں اور جب کل دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں تو اپنی مغفرت کی دعا مانگیں اور دعا کے لیے ان ہاتھوں کو غور سے دیکھیں کہ ان پر خون کے دھبے تو نہیں۔
محمد حنیف
ہو سکتا ہے کسی نے کینٹین والے کا بیس روپے ادھار دینا ہو، ہو سکتا ہے کسی نے اپنے کلاس فیلو کو امتحان میں چپکے سے نقل کرائی ہو۔ کسی نے ہو سکتا ہے کرکٹ کے میچ میں امپائر بن کر اپنے دوست کو آؤٹ نہ دیا ہو، کوئی کسی سے ایزی لوڈ لے کر مکر گیا ہو۔ ہو سکتا ہے کسی نے کلاس میں کھڑے ہوکر استاد کی نقل اتاری ہو، ہو سکتا ہے کسی شریر بچے نے سکول کے باتھ روم میں گھس کر اپنا پہلا سگریٹ پیا ہو۔

خبروں میں آیا ہے کہ جب سبز کوٹوں اور سبز جرسیوں اور سبز چادروں پر خون کے چھینٹے پڑے تو سکول میں میٹرک کی الوداعی تقریب بھی چل رہی تھی۔ اس تقریب میں ہو سکتا ہے کہ کسی نے کوئی غیر مناسب گانا گا دیا ہو۔

اگلے ہفتے سے سردیوں کی چھٹیاں آنے والی ہیں کئی بچوں نے اپنے رشتہ داروں کے پاس چھٹیاں گزارنے کا پروگرام بنایا ہو گا جہاں پر ساری رات فلمیں دیکھنے یا انٹرنیٹ پر چیٹ کرنے کے منصوبے ہوں گے۔

آخر سولہ سال تک کی عمر کے بچے اور بچیاں کیا گناہ کرسکتے ہیں جس کے لیے اس ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت ہاتھ اٹھا کر دعائے مغفرت کرے؟

ہوسکتا ہے سکول میں ایک دوست نے دوسرے سے وعدہ کیا ہو کہ چھٹیوں کے بعد ملیں گے۔ اب ان میں سے ایک واپس نہیں آئے گا کیوں کہ وہ پشاور کی مٹی میں ایک ایسی سرد قبر میں دفن ہے جو کہ ایک ایسا کلاس روم ہے جہاں کوئی کلاس فیلو نہیں اور جہاں کبھی چھٹی کی گھنٹی نہیں بجتی۔

تو پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے درخواست ہے کہ وہ ان بچوں کی آخرت کے بارے میں پریشان نہ ہوں اور جب کل دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں تو اپنی مغفرت کی دعا مانگیں اور دعا کے لیے ان ہاتھوں کو غور سے
 

I am just looking at this picture. It is so full of forensic terror. The shot seems to have penetrated from behind. The angle of the shot, denotes that the kid was running since such an angle would only be possible if the leg is flexed. Probably she was running when she was shot from behind, taking her down. So horrifying.
 
Inna lillahi wa inna illahi raji3un!

Ya Allah grant all these children Jannah.
Ya Allah help the families who lost their children in their grief.
Ya Allah punish those who did this inhuman act.
Ya Allah help all the muslims in the whole dunya.
Ya Allah strengthen our Iman and our Deen.

Ameen
 
10273515_10205325684367315_2664905388794365479_n.jpg


Ko is mofo ko bhi goli maardo yaar....politics at this stage is even worse than what those savages did.

This is the problem how the **** are we going to solve our many problems when we blame it on others? It's either we recognize the problem and confront it or we can blame US or whatever and sit on our hands and keep letting our people get killed.

The picture of the shoe is absolutely heartbreaking. :(
 
Once again exactly on 16 december,
Our nation suffered again from great loss.
This day will always remain black day for our country.
May ALLAH accept the sacrifise of those innocents specially children!
Ameen.

10868093_669761079810430_1705540636118396197_n.jpg
 
ISPR just released photos of 3 of the 7 terrorists killed in Peshawar school siege today.
 

Attachments

  • bastard 1.jpg
    bastard 1.jpg
    93.7 KB · Views: 124
  • bastard 2.jpg
    bastard 2.jpg
    76 KB · Views: 119
  • bastard 3.jpg
    bastard 3.jpg
    78.7 KB · Views: 101
I am just looking at this picture. It is so full of forensic terror. The shot seems to have penetrated from behind. The angle of the shot, denotes that the kid was running since such an angle would only be possible if the leg is flexed. Probably she was running when she was shot from behind, taking her down. So horrifying.

adds to the long list of incidents similar to Karbala this time in Pakistan by yazidis
 
Status
Not open for further replies.

Latest posts

Back
Top Bottom