What's new

روس کی فوج کا تجربہ پاکستان کے لیے اہم ہے

Joined
Feb 22, 2014
Messages
4,282
Reaction score
34
Country
Pakistan
Location
Pakistan
1759174.jpg


روس کی فوج کا تجربہ پاکستان کے لیے اہم ہے
© Sputnik/ Alexey Philippov
برصغیر
16:38 27.01.2016(اپ ڈیٹ 00:03 29.01.2016) مختصر یو آر ایل حاصل کریں
096040
روس اور پاکستان 2016 میں پہلی مشترکہ پہاڑی فوجی مشقیں کریں گے۔ روس کی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالیوکوو کے اس بیان پر ایک روسی ماہرہ، روس کی سائنس اکادمی کے تحت انسٹیٹیوٹ برائے علوم شرقیہ کی سینیر تحقیق کار نتالیا زامارائیوا نے کہا۔
"روس اور پاکستان نے 2016 میں عسکری میدان میں تعاون کرنے بارے طے کیا ہے۔ اس میں سب سے پہلے مشترکہ بحری اور بری فوجی مشقیں کیا جانا شامل ہے۔ جہاں تک مشترکہ بری تربیت کا تعلق ہے تو روس اور پاکستان کے فوجی پہلے پہاڑی علاقوں میں جنگی کارروائی کرنے اور لوگوں کو بچانے کی مشقیں کریں گے۔ بات یہ ہے کہ روس کی فوج کو بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے، نجات دہی کی کارروائیاں کرنے، دہشت گردوں کا تعاقب کرنے اور پہاڑوں پر بسنے والے لوگوں کو بچانے کا بہت زیادہ تجربہ ہے۔ حکومت پاکستان اور جی ایچ کیو کو پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں روسی فوجیوں کے ضد دہشت گردی کارروائیوں کے تجربے سے استفادہ کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی ہے۔ جیسا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی فوج افغانستان کی سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ضد دہشت گردی کارروائی کے آخری مرحلے سے گذر رہی ہے۔ اس لیے مشترکہ عسکری کارروائیوں سے حاصل ہونے والا تجربہ پاکستان کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

1736941.jpg

© SPUTNIK/ MIKHAIL FOMICHEV
روس پاکستان کو عسکری سامان فراہم کرے گا


جب 2013 میں پاکستان میں ضد دہشت گردی کارروائی کا آغاز کیا تھا تب پاکستان کی فوج اس کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھی۔ اس کے لیے فوج کا ایک بڑا حصہ درکار تھا۔ وہ طریقے، سازوسامان اور ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں تھے اور پہاڑوں پر تیزی کے ساتھ چڑھنے اترنے کا تجربہ نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرکے بہت زیادہ وسائل خرچ کیے گئے تھے۔

کہنا چاہوں گی کہ روس کے ساتھ پاکستانیوں کو مشترکہ فوجی مشقیں کرنا امریکہ کے ساتھ ایسی مشقیں کرنے کی نسبت بہت سستا پڑے گا۔ امریکیوں کی شرائط اور تقاضے بہت زیادہ ہونگے۔ ان کے لیے ضروری ہے کہ راستے اچھے ہوں اور ان کے تحفظ کی سطح انتہائی بلند ہو۔ اس قسم کی مشقیں کرنے کی خاطر وہ بہت زیادہ وسائل خرچ کرتے ہیں۔ روس کے فوجی سب کچھ اپنے ساتھ لے کر جائیں گے اور بلا مشروط اپنے تجربے کو دلجمعی کے ساتھ بانٹیں گے۔ پھر آج پاکستان کی فوج مشقیں کرتے ہوئے روس کے خصوصی ہتھیاروں کا بخوشی استعمال بھی کر رہی ہے



http://urdu.sputniknews.com/baresagheer/20160127/1759522.html#ixzz3yhzB5Clw
:مزید پڑھیں
 
Never knew Russians had an Urdu version of Sputnik
 
Back
Top Bottom