What's new

MQM - Political Desk

عمران خان کی جماعت تحریک انصاف اور تحریک طالبان پاکستان ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،ایم کیوایم

موومنٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی کے ایم کیوایم پرلگائے جانے والے الزامات کی انتہائی سخت الفاظ میں تردیدکرتے ہوئے قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حوالے سے نازیبازبان کی بھرپورمذمت کی اور کہا کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف اورپاکستان تحریک طالبان ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،عمران خان نے دھرنے میں بیانات دیکرپاکستان کی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاجومعاشی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں ایم کیوایم کاعوامی مینڈیٹ جگ مگارہا ہے ،ہمارے حوصلے مضبوط ہیں اورہمارے عزائم جواں ہیں ہم اپنے قائدسے کسی کی نفرت کاجواب نفرت سے نہیں بلکہ صبروتحمل اور اپنے قائدسے اظہارعقیدت اوروالہانہ محبت سے دینے کے قائل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی حملے میں ملوث اورطالبان کی گودمیں بیٹھ کرسیاست کرنے والے عمران خان لندن جانے کاشوق بھی پوراکرلیں پہلے بھی انہوں نے تھوک کر چاٹاتھااوراب بھی ایسا ہی ہونے والاہے ،اسکاٹ لینڈ یارڈ برطانیہ کاادارہ ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نہیں جس کوعمران خان اپنی انگلیوں پرنچالیں۔انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ ایم کیوایم نے عظیم احمدطارق شہیدکاجنازہ نہیں اٹھایا بلکہ وہ عمران کی طرح اسی’’امپائر‘‘کی انگلیوں کے اشاروں پرچلنے والے لوگ تھے جنہوں نے عظیم احمدطارق کاجنازہ اٹھایا۔سیتاوائٹ کی اچانک موت کامعامہ بھی حل ہوناچاہیے اور معصوم ٹیریان کوانصاف ملناچاہیے۔یہ بات ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدحیدرعباس رضوی اورڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب،عارف خان ایڈووکیٹ ،سینیٹر بابر خان غوری حق پرست اراکین اسمبلی، عبدالرؤف صدیقی،عادل صدیقی،فیصل سبزواری،خواجہ اظہارالحسن،ایم کیوایم خیبرپختونخواہ کے صدربیرسٹرمحمدعلی سیف اورایم کیوا یم پنجاب کے صدرمیاں عتیق کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔سیدحیدرعباس رضوی نے کہاکہ دنیابھرمیں پلے بوائے کی حیثیت سے پہنچانے جانے والے عمران خان نیازی کی جانب سے جوبازاری ،اخلاق سے گری زبان کروڑوں عوام کے ہردل عزیزقائدتحریک الطاف حسین اوران کی پارٹی ایم کیو ایم کے خلاف استعمال کی گئی ہے اور جس اشتعال انگیزی سے اس شخص نے پوری پریس کانفرنس کی ، ایم کیوایم آج کے دن کوپاکستان کی سیاسی تاریخ کاسیاہ ترین دن سمجھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کچھ سنجیدہ لوگ جوعمران خان نیازی کی یہ تقریرکوبے ساخستہ قراردے رہے ہیں ایساکچھ نہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان نیازی کی تقریرواضح کرتی ہے کہ ان کی تقریردھرنوں کی طرح پہلے سے طے شدہ منصوبے کاحصہ ہے جس کی ایم کیوایم انتہائی سختی میں تردید اور مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پہلی باردہشت گردی، انتہاء پسندی اورمذہبی جنونیت کے خلاف ایک قومی اتفاق رائے پیدا ہواہے اورایم کیوایم کی شکل میں جو جماعت دہشت گردی کے خاتمے،انتہاء پسندی اور مذہبی جنونیت کے خلاف سب سے آگے آکرکھڑی ہوئی ہے آج وہ جماعت ،تحریک انصاف اورجماعت اسلامی جیسی نام نہاد جماعتوں کی سازش کی زد پر ہے جونہ صرف طالبان کی دوست بلکہ طالبان کی زبان اورہم نوا جماعتیں ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ عمران خان نیازی بتائیں کہ انہوں نے طالبان کی جانب سے سانحہ پشاورجس میں141معصوم بچے اوراساتذہ کوانتہائی درندگی اورسفاکی سے قتل کیاگیااس دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کیوں نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سانحہ پشاورکے معصوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ جوسلوک کیاتاریخ اس کی گواہ ہے اور وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی۔عمران خان طالبان دہشت گردوں کو اپنا بھائی قراردیتے رہے ہیں اورانہیں پشاورمیں دفترکھول کردینے کی دعوت تک دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ درحقیقت عمران خان طالبان اورکالعدم تنظیموں کے خلاف قومی اتفاق رائے پرچراغ پاہیں اوران سے اپنی ہم نوالہ اورہم پیالہ دہشت گردجماعتوں کے خلاف یہ قومی اتفاق برداشت نہیں ہورہاہے اوریہی وجہ ہے کہ وہ ملک میں افراتفری پھیلا چاہتے ہیں اورخصوصاًکراچی کاامن تباہ کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان اورقائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والے کروڑوں عوام کے صبروتحمل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نیازی کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پرجس طرح کارکنان اورعوام نے کراچی کے امن وسیاسی استحکام کوبرقراررکھنے کے لئے صبروضبط اورتحمل کا مظاہرہ کیاوہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جوآل پارٹیزکانفرنس میں منافقانہ بیان دیتی رہی اوردوسری طرف حامدخان کوسپریم کورٹ بھیج کر 21ویں ترمیم کوکالعدم کروانے کی کوششیں کرتی رہی ہے۔آئندہ جمعے کو متوقع طورپر وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی تشریف لارہے ہیں ایسے میں عمران کی تقریرکراچی کے امن کوخراب کرنے کے لئے ایک سازش سے کم نہیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پرمگرمچھ کے آنسوبہانے والے عمران خان اوران کی جماعت اس وقت کہاں تھی جب فیکٹری میںآگ لگی تھی اس وقت انہوں نے یاان کی جماعت نے متاثرین کی دادرسی کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں دھرنے ناکام ہونے کے بعدعمران خان کی سیاست دھری کی دھری کی دھری رہ گئی ہے اورعمران خان اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لئے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں مرنے والوں کی لاشوں پر سیاسی گدھ کی طرح اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس نے کروڑوں عوام کے ہردل عزیزقائدتحریک الطاف حسین کے لئے نازیبازبان استعمال کی اس کا اپنا کردار کیاہے؟بین الاقوامی جرائداوررسالے اس شخص کو’’پلے بوائے ٹیریان پولیٹیشن‘‘کے حوالے سے خبریں لگاتے رہے ہیں۔انہوں نے چندمیگزین اورجرائدکانام لیکرکہاکہ یہ تمام جرائدایم کیو ایم نہیں نکالتی ۔دھرنوں میں کیاکیاہوتارہاہے سب میڈیا رپورٹ میں موجودہے ،عمران خان خوددھرنوں میں اپنے وی آئی پی ورکرز کو خواتین کے تقدس کوپامال نہ کرنے کی تلقین کرتے رہے ہیں،کرکٹ میں نشے اورمنشات کااستعمال کس نے شروع کیا یہ سب کو پتا ہے ،دھرنوں میں کیا کیا ہوتا رہاہے وہ صحافی بتاتے رہے ہیں اوراسی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صحافیوں کوبھی تشدداورظلم وستم کانشانہ بنایا۔انہوں نے عمران خان نے اسکاٹ لینڈیارڈکوالیکشن کمیشن آف پاکستان سمجھ رکھاہے جو ان کے اشارے پر کام کرے لیکن ۔انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ ایم کیوایم نے عظیم احمدطارق شہید کا جنازہ نہیں اٹھایابلکہ وہ عمران کی طرح ’’امپائر‘‘کی انگلیوں کے اشاروں پرچلنے والے لوگ تھے جنہوں نے عظیم احمدطارق کاجنازہ اٹھایااب وقت آگیاہے کہ سیتاوائٹ کی موت کامعمہ بھی اب حل ہوناچاہئے اوردنیاکوپتہ چلناچاہیے کہ 43 سالہ خاتون یوگاکے دوران اچانک کسی طرح مرگئی تاکہ اس کی بیٹی کوانصاف مل سکے۔پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دھرنے میں منفی بیانات دیکرپاکستان کی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاجومعاشی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنوں سے لیکرآج کی تقریرتک پورے ملک کوغیرمستحکم کرنے اورسیاسی کشیدگی پیداکرنے کی کوشش کی ہے جوقومی اتفاق رائے اوراتحاد کوڈی ریل کرنے کے مترادف ہے اس سے جمہوریت مضبوط نہیں بلکہ مزیدکمزورہورہی ہے اوراس سے جوخلاء پیداہوگااس کوجمہوری قوتیں پورانہیں کرسکیں گی اس خلاء کوغیرجمہوری قوتیں پوراکریں گے جس کاخمیازہ ملک اورعوام کوبھگتنا پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ آج عمران خان نے ایم کیوایم کودہشت گردکہاسانحہ پشاورکی صورت میں دنیاکی بدترین دہشت گردی اورفیکٹری میںآتشزدگی کے واقعے کوایک پلڑے میں تولاجارہاہے ،سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگ کی باتیں کرنیو الے پی ٹی آئی کاعسکریت پسند ونگ طالبان ہے جس کی خود پی ٹی آئی سیاسی ونگ ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی عسکریت پسند طالبان ہیں۔
 
ImageUploadedByDefence.pk1423598200.975374.jpg

ImageUploadedByDefence.pk1423598212.575191.jpg
 
Very good work. We are so oppressed that we have a gdp per capita higher than any other ethnic group in the country... I wonder when all this ethnic hatred will end which actually in the end transforms into support for the MQM.
 
Very good work. We are so oppressed that we have a gdp per capita higher than any other ethnic group in the country... I wonder when all this ethnic hatred will end which actually in the end transforms into support for the MQM.
If your people faced even half the hardships that Kasmiri refugees from IOK face in Azad kashmir you would have demanded another country
 
مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی تقی عثمانی،مفتی رفیع عثمانی سمیت تمام مستندمفتیان کرام، مجتہدین، زاکرین ،مشائخ عظام اور اراکین فیڈرل شریعت کورٹ سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاسوال



Posted on: 2/10/2015
مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی تقی عثمانی،مفتی رفیع عثمانی سمیت تمام مستندمفتیان کرام، مجتہدین، زاکرین ،مشائخ عظام اور اراکین فیڈرل شریعت کورٹ سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاسوال
لندن۔۔۔ 10فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی تقی عثمانی، مولانا مفتی رفیع عثمانی، مولانامفتی منیب الرحمن، مولانا مفتی محمدنعیم، مولانا تنویرالحق تھانوی، علامہ شاہ تراب الحق قادری، قاری اللہ داد، علامہ طالب جوہری، علامہ عباس کمیلی ، علامہ علی کرارنقوی، علامہ حسن ظفر نقوی ، تمام اراکین فیڈرل شریعت کورٹ، تمام مستندمفتیان کرام، مجتہدین، زاکرین اورمشائخ عظام کومخاطب کرتے ہوئے ایک سوال پوچھاہے کہ وہ میرے اس سوال کاصحیح صحیح جواب دے کرمیری اورمجھ جیسے دینی علم نہ رکھنے والوں کی رہنمائی فرمائیں۔ سوال یہ ہے کہ، کیا کوئی بالغ مسلمان مرد کسی بالغ غیر مسلم لڑکی سے بغیرنکاح کے اس کے ساتھ اختلاط (ہم بستری )کا فعل کرے اس کے نتیجے میں اسکے ہاں ایک بیٹی جنم لے۔ بیٹی کے جنم لینے کے بعدوہ مرد اپنی بیٹی کا باپ ہونے سے انکار کرد ے، جواب میں اس بیٹی کی ماں مقامی عدالت میں رجوع کرکے او رانکار کرنے والے مرد پر بیٹی کے باپ ہونے کا دعویٰ دائر تو عدالت DNAاور دیگر میڈیکل ایگزامینیشن اور میڈیکل رپورٹ کے نتیجے میں اس فردکوہی بچی کاباپ قراردیدے تو شرعی اصول کے مطابق اس معصوم بیٹی کے باپ کی حیثیت شرعی اصولوں کے تحت کیا قرارپائے گی؟ اوربغیر نکاح کے اختلاط کرکے بچی یا بچہ پیدا کرنے والے مرد پر شریعت کی کونسی حد عائد ہوگی؟اگر بغیر نکاح کے بچی پیدا کرنے والا فرد مسلمانوں کی قیادت کرنے کا بیڑا اٹھائے توکیا اس کا یہ عمل شرعاً جائز ہوگا ؟او رجولوگ جانتے بوجھتے ہوئے بھی کہ فلاں شخص بغیر نکاح کے بچی پیدا کرنے کامرتکب ہواہے ،اس کولیڈرمان کر اس کی اطاعت کریں توکیا ایسے فرد کی بحیثیت لیڈر اطاعت شریعت کے مطابق جائز ہے ؟
جناب الطاف حسین نے محترم مفتیان کرام ، علمائے کرام، مشائخ عظام اورزاکرین کے نام خط تحریرکئے ہیں اوران سے اس بارے میں سوال کیاہے ۔ انہوں نے مفتیان کرام، علمائے کرام ، مشائخ عظام کو اللہ اوراس کے رسول ؐ کاواسطہ دیتے ہوئے درخواست کی ہے کہ میرے پوچھے گئے سوال کاجواب بذریعہ ٹیلی ویژن، اخبار یابذریعہ ای میل بھیج کرمیری رہنمائی فرمائیں، میں آپ کاممنون رہوں گا۔
انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آپ کوحق گوئی کاحوصلہ عطافرمائے۔
والسلام
احقر
الطاف حسین

ٹیلی فون نمبر۔۔۔00442089057300
فیکس نمبر ۔۔۔0044208929282
ای میل ایڈریس۔۔۔mqm@mqm.org

خط وکتابت کے لئے پتہ درج ذیل ہے۔
MQM International Secretariat London
54-58, First Floor
Elizabeht House
High Street, Edgware
HA8 7EJ

انتہائی اہم نوٹ:
بچی کے باپ کانام۔۔۔ عمران خان
شہریت ۔۔۔ پاکستانی
بچی کی ماں کانام۔۔۔ ANA LUISA WHITE
بچی کانام ۔۔۔ TYRIAN JADE
تاریخ پیدائش ۔۔۔ 15جون 1992ء
 
If your people faced even half the hardships that Kasmiri refugees from IOK face in Azad kashmir you would have demanded another country

That is off topic but I agree with you. But its for all people coming from what has now become India. My mother probably had the same trouble getting a Pakistani passport despite being from Lucknow. My father was already Pakistani till then though and Ayub Khan for no reason at all put an end to migrants coming from parts now in India. That was even though all had not migrated till then.

The only, one and only thing I support about MQM is their stand on immigration, they supported the rohingyas, the Biharis, even the kashmiris, if thats what you are trying to get at. But that doesn't excuse MQM from the violence it has used, and apparently its efforts to tear up the fabric of the state. Altaf is no nationalist. He called partition a blunder for mankind. Either you love Altaf or you love Pakistan... sad that people support that fat pig. Also his support for immigration stems from his ethnic ideology which means more muhajirs=more mqm votes.

I despite being a Lucknowi however deny voting for MQM vehemently.
 
If your people faced even half the hardships that Kasmiri refugees from IOK face in Azad kashmir you would have demanded another country

was pakistan involved in state operation against azad kashmiris?
 
MQM Senate Candidates Submit Nomination Paper

ImageUploadedByDefence.pk1423750555.057190.jpg


Muttahida Quami Movement nominees for senate submitted their papers in Provincial Election Commission, today. MQM nominated 11 candidates including four women.
Nominees are Khush Bakht Shujat, Tehseen Abidi, Nighat Hina Mirza, Seema Baji, Gulfaraz Khan Khattak , Mian Ateeq, Ameen Ul Haque, Raza Zaidi, Abdul Qadir Khanzada, Barrister Saif and Waseem Akhter
 
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت



Posted on: 2/14/2015
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے انتقال پر
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان اس دکھ اورغم میں برابرکے شریک ہیں۔ الطاف حسین
جنرل راحیل شریف اوران کے تمام اہل خانہ سے الطاف حسین کااظہارافسوس


لندن۔۔۔ 14 فرو ری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے انتقال پرجنرل راحیل شریف اوران کے تمام اہل خانہ سے دلی افسوس اور گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان اس دکھ اورغم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورمرحومہ کے تمام پسماندگان کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے
 
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی عباسی شہید اسپتال یونٹ کے کارکن دانش کلیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت

ImageUploadedByDefence.pk1424355770.437338.jpg


Posted on: 2/19/2015
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی عباسی شہید اسپتال یونٹ کے کارکن دانش کلیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ایم کیوایم نے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اہمیت دیکر اسے عملی طور پر ترجیح دی ہوئی ہے اور اس کا صلہ ایم کیوایم کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر دیاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
رواں سال 2015ء جنوری کے مہینے میں ایم کیوایم کے17کارکنان جبکہ فروری میں مہینے میں دانش کلیم کو فائرنگ کرکے مسلح دہشت گرد بیدردی سے شہید کرچکے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
دانش کلیم کا سفاکانہ قتل شہر کا امن غارت کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
مسلح دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے محفوظ ہیں اور کھلے عام ایم کیوایم کے کارکنان ، تاجروں ،علمائے کرام اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کوقتل و غارتگری کا نشانہ بنا رہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
دانش کلیم کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
شہر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے قتل کی مسلسل وارداتوں کا سلسلہ بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔19، فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی عباسی شہید اسپتال یونٹ کے کارکن دانش کلیم ولد کلیم اللہ کلیم شیخ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور سفاکانہ قتل کی اس واردات کو شہر کا امن غارت کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صرف رواں سال 2015ء جنوری کے مہینے میں ایم کیوایم کے17کارکنان جبکہ فروری میں مہینے میں دانش کلیم کو فائرنگ کرکے مسلح دہشت گرد بیدردی سے شہید کرچکے ہیں اورسفاکانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نظروں سے اوجھل ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب شہر میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے غیرقانونی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بلاجواز حراست میں لے کر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب مسلح دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ وہ کھلے عام ایم کیوایم کے کارکنان ، تاجروں ،علمائے کرام اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کوقتل و غارتگری کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اہمیت دیکر اسے عملی طور پر ترجیح دی ہوئی ہے ،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہر سطح پر نہ صرف کردار ادا کیا ہے بلکہ ساتھ دیا ہے اور اس کا صلہ ایم کیوایم کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر دیاجارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو قتل و غارتگری کا مسلسل نشانہ بنانا اور قاتلوں کا آزاد گھومنا ہر محب وطن ، قانون اورجمہوریت پسند افراد کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دانش کلیم شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی عباسی شہید اسپتال یونٹ کے کارکن دانش کلیم کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے قتل کی مسلسل وارداتوں کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔
 

Back
Top Bottom