What's new

lie of witness in Kazim Abbas case caught

W.11

BANNED
Joined
Jan 20, 2011
Messages
15,032
Reaction score
-32
Country
Pakistan
Location
Pakistan
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=121868

Pakistan-naimatrandhawacase_10-10-2013_121868_l.jpg


کراچی …کراچی میں قتل کیے گئے ایڈووکیٹ نعمت علی رندھاوا کا کیس، قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ملزم کی شناخت کے ساتھ ساتھ میڈیکو لیگل رپورٹ پر بھی کئی سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔دی نیوز کے ایڈیٹر انوسٹی گیشن، انصار عباسی کے مطابق خدشہ ہے کہ ملزم کاظم عباس اور دیگر کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیس بگاڑا جا رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متعلقہ مجسٹریٹ نے شناخت پریڈ کو ناکام قرار دے دیا ہے۔ عینی شاہد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہونے والی شناخت پریڈ میں مبینہ قاتل کاظم عباس رضوی کو شناخت کرلیا تھا، لیکن بعد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجسٹریٹ کی جانب سے تحریری حکم نامہ ملا جس میں بتایا گیا کہ عینی شاہد نے عدالت میں کہا کہ پولیس افسران نے نارتھ ناظم آباد کے پولیس اسٹیشن میں اسے مبینہ قاتل کو دکھایا تھا۔ مجسٹریٹ کے اس آرڈر کو چیلنج کرتے ہوئے، عینی شاہد نے حلف نامہ داخل کیا ہے کہ اس نے عدالت کو قطعی طور پر یہ نہیں بتایا کہ شناخت پریڈ سے قبل اسے قاتل دکھایا گیا تھا۔ اب حکام نئے سرے سے شناخت پریڈ کرانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔پولیس اور استغاثہ کے لیے ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ مقتول وکیل کا بیٹا، بطور گواہ عدالت کے روبرو پیش ہونے کو تیار نہیں ہے،جب کہ یہ ایک اہم شہادت ہو گی کیوں کہ نعمت علی رندھاوا کے قتل کے وقت، ان کا بیٹا بھی ہمراہ تھا اور وہ بھی زخمی ہوا۔دوسری جانب میڈیکو لیگل رپورٹ میں نقائص کی وجہ سے نعمت علی رندھاوا کی قبر کشائی کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کیس میں پیدا ہونے والی قانونی پیچیدگیوں سے یہ کیس خراب ہوتا نظر آ رہا ہے جس کے باعث ولی بابر قتل کیس بھی خراب ہوجائے گا۔


994621_596005693773839_1582926753_n.png
 
once again all those home produced crap....
 
Indeed its not judiciary but the "hamdards" of terrorists who help these terrorists in getting free.
news-02.gif
 

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom