What's new

3 police stations were involved in Arshad Pappu's murder

W.11

BANNED
Joined
Jan 20, 2011
Messages
15,032
Reaction score
-32
Country
Pakistan
Location
Pakistan
ارشد پپو قتل میں 3 تھانوں کی پولیس ملوث تھی، گرفتار ملزم

کراچی: چاکیواڑہ کے علاقے سے رینجرزکے ہاتھوں گرفتارکیے جانے والے ارشد پپو قتل کیس کے نامزدملزم برطرف پولیس انسپکٹرجاویدبلوچ نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ ارشدپپوکے اغوامیں کلفٹن ٹاؤن کے 3 تھانوں کی پولیس بھی ملوث تھی۔
جاوید بلوچ نے ان 3 تھانوں کے پولیس افسران واہلکاروں کے ناموں کے بارے میں بھی بتادیاجو ارشد پپو ، یاسر عرفات اورشیرا پٹھان کو اغوا میں ملوث تھے،ملزم جاویدبلوچ نے انکشاف کیاکہ لیاری گینگ وارکے ملزمان نے ڈیفنس توحیدکمرشل فیزII ، کلفٹن نیلم کالونی، زمزمہ اسٹریٹ سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں فلیٹ خریدے ہوئے ہیں،گینگ وار کے ملزمان کو لیاری میں ٹارگٹڈآپریشن کے اطلاع خفیہ ذرائع سے مل جاتی ہے جس پررات کی تاریکی میں وہ لیاری سے براستہ مائی کلاچی روڈنکل جاتے ہیں اورآپریشن ختم ہونے کے بعدوہاں واپس آجاتے ہیں۔

107.jpg


جاوید بلوچ نے انکشاف کیاکہ سٹی ریلوے کالونی کے عقب میں واقع گیٹ نمبر10کے پی ٹی گودام میں رکھے کنٹینر کے گودام میں لیاری گینگ وارکے ملزمان رات کے وقت داخل ہوتے ہیں اور کنٹینر سے سامان چوری کرنے کے بعدسٹی ریلوے کالونی میں ایک گھر میں رکھتے ہیں اورپوری رات وہاں رک کر اس سامان کے حفاظت کرتے ہیں اورپھر تھوڑا تھوڑا کر کے وہاں سے لے جاتے ہیں،بعض اوقات لیاری گینگ وار کے ملزمان مائی کلاچی روڈپرجانے کے لیے بھی سٹی ریلوے کالونی کے پی ٹی گیٹ نمبر10سے اپنی گاڑیوں داخل ہوتے ہیں اورمولوی تمیزالدین خان پرواقعے کے پی ٹی گودام سے نکل کرمائی کلاچی روڈپہنچ جاتے ہیں،ملزم نے انکشاف کیا کہ کلفٹن نیلم کالونی اورکیماڑی ٹاپومیں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار ہارون نے گینگ وار کے ملزمان کو رہائشی جگہ فراہم کی ہے جس کاوہ ان سے بھاری معاوضہ بھی وصول کرتاہے، جاویدبلوچ کے سنسنی خیز انکشافات سے2درجن سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی گرفتاری متوقع ہے۔
 

Back
Top Bottom