What's new

https://www.relatedpakistan.com/pm-imran-khan-clear-stand-israil/

MOHAMMED Zaheer Majid

FULL MEMBER

New Recruit

Joined
Jan 9, 2019
Messages
12
Reaction score
0
Country
Pakistan
Location
Pakistan
وزیراعظم عمران خان نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کے حوالے سے وہی پالیسی آج بھی رکھتا ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح نے 1948 میں بیان کی۔


پاکستان عالمی دباو کے سامنے ڈٹ گیا، مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو تسلیم کرنا خارج از امکان قرار –
اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان قائد اعظم کی پالیسیوں پر کھڑا ہے، انہوں نے 1948 میں اسرائیل کے حوالے سے جو خطاب کیا ہم آج بھی اُسی پر کھڑے ہیں۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے واضح کیا تھا کہ فسلطین کی خود مختاری اور آزادی تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ایران ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، کسی بھی ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کوئی دباؤ ڈالا‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہماری حکومت کی سب سےبڑی کامیابی پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے، لابنگ کی وجہ سے ہمیں عالمی سطح پر کامیابیاں ملیں جن کی سابق سفارت کار بھی گواہی دیں گے‘۔


مزید پڑھیں: پاکستان کا اسرائیل سے متعلق دو ٹوک بیان آگیا
اُن کا کہنا تھا کہ ’اب تک یہ کہا جاتا تھا بھارت اچھا اورپاکستان دہشت گردوں کا ملک ہے مگر ہم نے دنیا کو کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم دکھائے اور ہر فارم پر اُن مظالم کو اجاگر کیا۔

افغانستان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’افغانستان ماضی میں بھارت سے زیادہ قریب تھا، مگر اب ہمارے تعلقات بہترین ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں امریکا میں ہمیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہراتا اور ڈو مور کا مطالبہ کرتا تھا مگر اب ہماری کامیاب پالیسیوں کی


 

Back
Top Bottom