What's new

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنان مارگلہ روڈ سے ڈی چوک منتقل ہوگئے۔

Muhammad Hammad Munir

FULL MEMBER
Joined
Sep 2, 2014
Messages
114
Reaction score
0
Country
Pakistan
Location
Pakistan
  • ایکسپریس نیوز کےمطابق تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد مارگلہ روڈ پر موجود تھی جو اب پارٹی قائدین کی ہدایت ملنے کےبعد ڈی چوک منتقل ہوگئی ہے جس کے بعد مارگلہ روڈ پر موجود ٹینٹ اتار لیے گئے ہیں جبکہ شاہراہ دستور کے آغاز پر عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے بنائی جانے والی چیک پوسٹ کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

    مارگلہ روڈ سے مظاہرین کی منتقل کے بعد پولیس نے پاکستان سیکریٹریٹ کا مکمل طور پر کنٹرول سنبھال لیا ہے جس کےبعد کل سے سیکریٹریٹ میں ملازمین کی آمدورفت معمول کے مطابق ہوگی اور کئی روز سے بند دفاتر بھی فعال ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ آزادی و انقلابی مارچ کے اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پڑاؤ کے بعد کئی ڈنڈا بردار مظاہرین نے مختلف شاہراہوں پر خود ساختہ چیک پوسٹیں قائم کرلی تھیں جہاں سے آمدورفت کے دوران نہ صرف لوگوں کی تلاشی لی جاتی تھی بلکہ یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی بھی چیک کیا جاتا تھا جبکہ علاقے سے پولیس مکمل طور پر غائب تھی۔
 
Now that Chinese premier has canceled the visit the thugs will soon disappear - mission accomplished. Wait till the next visit before Qadri remembers his revolution.
 

Back
Top Bottom