What's new

44 billion rupess LNG theft from gas field in Sindh

pkuser2k12

SENIOR MEMBER
Joined
Oct 28, 2012
Messages
6,460
Reaction score
3
Country
Pakistan
Location
Pakistan
سندھ کی گیس فیلڈ سے ساڑھے چوالیس ارب کی ایل این جی چوری کا انکشاف



186259_83533706.jpg





اسلام آباد (دنیا نیوز)سندھ کی ایک گیس فیلڈ سے ساڑھے چوالیس ارب کی ایل این جی چوری ہونےکا انکشاف ہوا ہے ۔نیب نے قومی اثاثے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاریاں مکمل کر لیں۔




نیب ذرائع کے مطابق سندھ کی ایک گیس فیلڈ سے نکالی جانے والی ایل این جی کی مکمل مقدار چوری کئے جانے کا نکشاف ہوا ہے۔چوری کی جانے والی ایل این جی کی مالیت ساڑھے چوالیس ارب بنتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ایل این جی چوری کے ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ کرپشن میں بائیس گیس کمپنیوں کے افسر اور چار اعلی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں جن سے رقم کی واپسی کیلئے نیب انہیں پیر کے روز نوٹس جاری کرے گا۔ رقم کی واپسی کے لئے صرف سات روز کی مہلت دی جائے گی ۔نیب ذرائع کے مطابق رقم واپس نہ کئے جانے کی صورت میں تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔گیس فیلڈ سے ایل این جی چوری پر سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے گیس چوری کا مکمل ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروا دیا ہے ۔





SOURCE:


DUNYA NEWS



http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/186259_1#.UfxMU21YWAU
 
Back
Top Bottom