What's new

مائیکرو سرٹیفائیڈ پروفیشل ارفع کریم کی 5ویں برسی

Zibago

ELITE MEMBER
Joined
Feb 21, 2012
Messages
37,002
Reaction score
12
Country
Pakistan
Location
Pakistan
مائیکرو سرٹیفائیڈ پروفیشل ارفع کریم کی 5ویں برسی
Arfa-Karim.jpg


By: Samaa Web Desk لائف اسٹائلJanuary 14, 2017لاہور : انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں کم عمر ترین مائیکرو سرٹیفائیڈ پروفیشل ہونے کا اعزاز پانے والی ارفع کریم کو گزرے پانچ سال بیت گئے، ملک بھر میں ارفع کریم کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔سماء کے مطابق مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل مرحومہ ارفع کریم کی پانچویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ترجمان نے بتایاکہ ارفع کریم کی برسی کے موقع پر مرحومہ کی خدمات کے اعتراف میں آرٹ کونسل کی جانب سے تعزیتی سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا ہے
aad-655x480.jpg

، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔اس موقع پر ارفع کریم کی سرگودھاروڈ کے قبرستان میں مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی، جب کہ قبرستان میں بھی تعزیتی تقریب منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی لڑکی ارفع کریم رندھاوا علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئیں تھیں۔ ارفع کو مرگی کے دورے کے بعد طبیعت بگڑنے پر لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور چودہ جنوری کی شب کو انتقال کر گئیں۔ارفع نے لاہور گرائمر سکول سے اے لیولز کیا تھا۔ انہوں نے کئی انعامات بھی حاصل کیے
arfa-and-bil.jpg

۔ سنہ دو ہزار پانچ میں انہیں فاطمہ جناح گولڈ میڈل دیا گیا، اس کے علاوہ ان کو سلام پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ حکومت پاکستان کی طرف سے ارفع کریم رندھاوا کو حسن کارکردگی کا صدارتی ایواڈ بھی دیا گیا تھا۔ سماء
https://www.samaa.tv/urdu/life-style/2017/01/650107/
 

Latest posts

Back
Top Bottom