What's new

Gas Meter Rent increased from 40 to 500 PKR in Pakistan

*Warrior*

FULL MEMBER
Joined
Mar 27, 2015
Messages
134
Reaction score
0
Country
Pakistan
Location
Pakistan

لاہور: گیس میٹر کا کرایہ ماہانہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گیس ٹیرف کے بعد ماہانہ میٹر چارجز بھی بڑھا دیے گئے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کے کرائے میں یک مشت ناقابل یقین حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ کم از کم بل 500 روپے دینا ہوگا، یہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات میٹر، رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق یہ اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، یہ نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس اب بھی ایل پی جی، لکڑی اور کوئلے سے سستی ہے،
دوسری طرف صارفین کا کہنا ہے کہ بقایا جات کی وصولی صارفین سے زیادتی ہے، جو گیس کئی ماہ پہلے استعمال ہو چکی اس کا بل کیوں دیں۔
 
FupKGqxaIAEGIE-.jpg
 

Back
Top Bottom