What's new

اردو ہے جس کا نام

انجام کی کس کو پروا ہے جناب . اردو کے لئے سب چلےگا
جہاں پر چار شاعر اکٹھے ہو جائیں وہاں پر ستیاناس مارنے کے لیے اور کیا بچتا ہے ؟ نثر نگار اکٹھے کیجئے سرکار کوئی کام کی بات ہو
 
بسم الله کیجئے جناب. یہ دھاگہ تو بس ہوا کے رخ پے خود ہی چل پڑا ہے .
 
جب آپ نے شاعری شروع کرا دی تو سمجھ لیں انجام کیا ہو گا اس عنوان کا

محترم دل کا حال اور اظہار راے کے لئے شاعری کی مدد بھی لی جا سکتی ہے. بہرحال آپ بھی بجا فرما رہے ہیں
 
بسم الله کیجئے جناب. یہ دھاگہ تو بس ہوا کے رخ پے خود ہی چل پڑا ہے .

یہ لیں پھر تازہ فضولیات کا پلندہ​

کسی بھی قسم کے نظریاتی سیاسی مذہبی عقائد پر اختلاف رائے کا حق رکھنا اور دوسروں کو انکے نظریات کی آزادی دینا میری نظر میں انسان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ مجھے آپ سے ہزار اختلافات سہی پر میں آپکے آواز کو دبانے آپکو خاموش کرانے آپ پر کسی قسم کی قدغن لگانے کی مخالفت کروں گا ۔ مکالمے کا دورازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے ۔ انسانوں کو انکے حال پر چھوڑ دو وہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کیا انکے لیے سود مند اور کیا مضر ہے ۔ صرف اس لیے کہ جس بات پر آپ یقین رکھتے ہیں اور کوئی اور شخص اس بات پر یقین نہیں رکھتا آپ اس کے دشمن بن جائیں یہ کہاں کی انسانیت ہے ؟ ہو سکتا ہے آپ جو سوچتے ہوں وہ غلط ہو پر مجھے یہ حق نہیں کہ آپکو بزور قوت اور بزور بازو اپنے نظریات پر کار بند کراؤں ۔ اگر اختلاف رائے نا ہو تو تمام انسانیت اب تک غاروں کے زمانے میں رہ رہی ہوتی ۔ آپ کو یہ حق ہے اپنے لیے کسی بھی قسم کے نظریات رکھیں اور مجھے یہ حق ہے کہ میں ان پر تنقید کروں ۔ اسی طرح مجھے یہ حق ہے کہ میں جو مرضی اپنے نظریات رکھوں اور آپکو یہ مکمل آزادی ہے کہ ان نظریات پر مدلل تنقید کریں ہو سکتا ہے مجھے اپنے نظریات پر نظر ثانی کرنی پڑ جائے ۔ سارا مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب ہم خود کو عقل کل قرار دے کر ہر وہ منہ جو ہمارے خلاف کھلے بند کرنا چاہتے ہیں ۔ ہر وہ نظریہ جو ہمارے نظریات سے متصادم ہو باطل قرار دے کر مٹانا چاہتے ہیں اور ہر وہ شخص جو ہم سے مختلف سوچ رکھتا ہو اس کو دو راستے دیتے ہیں کہ ہمارے جیسے بن جاؤ اور دنیا سے چلے جاؤ۔ بالکل مکمل متصادم نظریات کے حامل فلسفیوں کو میں نے اج تک ایک بھی ایسی مثال نہیں پڑھی کہ ایک دوسرے کی جان کے دشمن بنے ہوں یا ایک دوسرے کو ضرر پہنچانا چاہتے ہوں ۔ اسکی مثال روسو کی کتاب کی پابندی پر وائلٹیر کی جدوجہد سے لی جا سکتی ہے جو کہ روسو کے نظریات سے متصادم نظریہ رکھتا تھا ۔ مجھے فلسفے میں اس ایک مکے کے سوا جو دیوجانس نے زینو آف ایلیا کو مارا تھا وہ بھی اسکی تھیوری تبدیلی نا ممکن چیز ہے کو غلط ثابت کرنے کے لیے اور کوئی پر تشدد واقعہ یاد نہیں ۔ انسانوں کا انسانوں کے دست گریباں ہونا انسانیت کے لیے انتہائی پست ترین کام ہے جس کی ایک انسان سے توقع کی جا سکتی ہے ۔ مجھے آپ لوگوں کے سیاسی جلسوں کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ یہ لوگ کیا کرنے وہاں گئے ہوئے ہیں - مجھے آپ لوگوں کے رنگ برنگے سیاسی کپڑے سیاسی نعرے دیکھ کر آپکی عقل پر ماتم کا دل کرتا ہے ۔ مجھے آپ لوگوں کی دن بھر کی اس مشقت بھری سیاسی گفت و شنید سن اور پڑھ کر افسوس ہوتا ہے اور مجھے آپکے نام نہاد لیڈران کو دیکھ کر آپکی عقل پر تعجب ہوتا ہے ۔ پر میں آپ سے ان میں سے کچھ بھی چھیننے کے حق میں نہیں آپ سب کو مکمل آزادی ہونی چاہیے اپنے اس پوجا پاٹ کی ۔

(عمران خان)
 
:rofl: oh bhai kyan urdu ma mazaq ura rahe ho

یہی سہی ترجمہ ہے.. اگر سوچو تو انگریزی کا "تھریڈ" چیزوں کو ایک جگہ جمع رکھتا ہے، اسی طرح اردو میں دھاگہ یا رسی چیزوں کو ایک جگہ جمع رکھتے ہیں

آپ اس لفظ کو لغوی معنوں میں نہ لیں، بلکہ تشبیہ کے طور پر دیکھیں
 
آسلاموالییکم میں ایک پاکستانی سیکولر قوم پرست ہوں اور آپ نے یہ تھریڈ کھول کے میرا بوہت احترام حاصل کیا .اس بات میں کوئی شق نہیں کے ہم بوہت تیزی سے اپنی اردو زبان اور ادب سے دور ہو رہے ہیں .میری باقی ممبران سے تح دل سے گزارش ہے کہ جہاں تک ہو سکے ایس فورم پی گفتگو اور بحث و مباصہ اردو زبان میں کیا جائے .انگریزی کا استعمالصرف غیر پاکستانی باشندوں کے ساتھ بات چیت میں کیا جائے .شکریہ
 
یہی سہی ترجمہ ہے.. اگر سوچو تو انگریزی کا "تھریڈ" چیزوں کو ایک جگہ جمع رکھتا ہے، اسی طرح اردو میں دھاگہ یا رسی چیزوں کو ایک جگہ جمع رکھتے ہیں

آپ اس لفظ کو لغوی معنوں میں نہ لیں، بلکہ تشبیہ کے طور پر دیکھیں
بہت خوب تشریح کی جناب .
 
ﺑﮩﺎﺭﯾﮟ ﺳﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭧ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ ﻣﮕﺮ
ﺟﻮ ﺗﺠھ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﮐﮯ ﭼﻠﯿﮟ ﻭﮦ ﮨﻮﺍﺋﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﮨﯿﮟ
 
یہ لیں پھر تازہ فضولیات کا پلندہ​

کسی بھی قسم کے نظریاتی سیاسی مذہبی عقائد پر اختلاف رائے کا حق رکھنا اور دوسروں کو انکے نظریات کی آزادی دینا میری نظر میں انسان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ مجھے آپ سے ہزار اختلافات سہی پر میں آپکے آواز کو دبانے آپکو خاموش کرانے آپ پر کسی قسم کی قدغن لگانے کی مخالفت کروں گا ۔ مکالمے کا دورازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے ۔ انسانوں کو انکے حال پر چھوڑ دو وہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کیا انکے لیے سود مند اور کیا مضر ہے ۔ صرف اس لیے کہ جس بات پر آپ یقین رکھتے ہیں اور کوئی اور شخص اس بات پر یقین نہیں رکھتا آپ اس کے دشمن بن جائیں یہ کہاں کی انسانیت ہے ؟ ہو سکتا ہے آپ جو سوچتے ہوں وہ غلط ہو پر مجھے یہ حق نہیں کہ آپکو بزور قوت اور بزور بازو اپنے نظریات پر کار بند کراؤں ۔ اگر اختلاف رائے نا ہو تو تمام انسانیت اب تک غاروں کے زمانے میں رہ رہی ہوتی ۔ آپ کو یہ حق ہے اپنے لیے کسی بھی قسم کے نظریات رکھیں اور مجھے یہ حق ہے کہ میں ان پر تنقید کروں ۔ اسی طرح مجھے یہ حق ہے کہ میں جو مرضی اپنے نظریات رکھوں اور آپکو یہ مکمل آزادی ہے کہ ان نظریات پر مدلل تنقید کریں ہو سکتا ہے مجھے اپنے نظریات پر نظر ثانی کرنی پڑ جائے ۔ سارا مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب ہم خود کو عقل کل قرار دے کر ہر وہ منہ جو ہمارے خلاف کھلے بند کرنا چاہتے ہیں ۔ ہر وہ نظریہ جو ہمارے نظریات سے متصادم ہو باطل قرار دے کر مٹانا چاہتے ہیں اور ہر وہ شخص جو ہم سے مختلف سوچ رکھتا ہو اس کو دو راستے دیتے ہیں کہ ہمارے جیسے بن جاؤ اور دنیا سے چلے جاؤ۔ بالکل مکمل متصادم نظریات کے حامل فلسفیوں کو میں نے اج تک ایک بھی ایسی مثال نہیں پڑھی کہ ایک دوسرے کی جان کے دشمن بنے ہوں یا ایک دوسرے کو ضرر پہنچانا چاہتے ہوں ۔ اسکی مثال روسو کی کتاب کی پابندی پر وائلٹیر کی جدوجہد سے لی جا سکتی ہے جو کہ روسو کے نظریات سے متصادم نظریہ رکھتا تھا ۔ مجھے فلسفے میں اس ایک مکے کے سوا جو دیوجانس نے زینو آف ایلیا کو مارا تھا وہ بھی اسکی تھیوری تبدیلی نا ممکن چیز ہے کو غلط ثابت کرنے کے لیے اور کوئی پر تشدد واقعہ یاد نہیں ۔ انسانوں کا انسانوں کے دست گریباں ہونا انسانیت کے لیے انتہائی پست ترین کام ہے جس کی ایک انسان سے توقع کی جا سکتی ہے ۔ مجھے آپ لوگوں کے سیاسی جلسوں کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ یہ لوگ کیا کرنے وہاں گئے ہوئے ہیں - مجھے آپ لوگوں کے رنگ برنگے سیاسی کپڑے سیاسی نعرے دیکھ کر آپکی عقل پر ماتم کا دل کرتا ہے ۔ مجھے آپ لوگوں کی دن بھر کی اس مشقت بھری سیاسی گفت و شنید سن اور پڑھ کر افسوس ہوتا ہے اور مجھے آپکے نام نہاد لیڈران کو دیکھ کر آپکی عقل پر تعجب ہوتا ہے ۔ پر میں آپ سے ان میں سے کچھ بھی چھیننے کے حق میں نہیں آپ سب کو مکمل آزادی ہونی چاہیے اپنے اس پوجا پاٹ کی ۔

(عمران خان)
!ساری بات میں کی ہے جناب
 
دیکھو ابھی بھی وقت ھے، آ کےسنبھال لو
پلکوں سے خواب ٹُوٹ کے بکھرا نہیں ابھی
 
نہ میں نے شہر میں سچی محببتیں دیکھیں
نہ مجھ کو نہر میں کچا گھڑا نظر آیا
 
ﭼﻠﻮ ﯾﮧ ﻓﺮﺽ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ
ﮐﮧ ﺗﻤﮑﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ
ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﺳﺐ ﻧﺎﮐﺎﺭﮦ ﮨﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﻦ ﻧﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﮭﺎ
ﻧﮧ ﺍﺏ ﻣﯿﺮﺍ ﮔﺰﺍﺭﮦ ﮨﮯ
 
Back
Top Bottom