What's new

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی برسی

Zibago

ELITE MEMBER
Joined
Feb 21, 2012
Messages
37,006
Reaction score
12
Country
Pakistan
Location
Pakistan
خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی برسی
By: Samaa Web Desk

اینٹرٹینمنٹ

December 26, 2016










This ad will end in 8 seconds.








کراچی : خوشبو جیسے اشعار اور نظمیں کہنے والی پروین شاکر کو گزرے بائیس برس بیت گئے، مداح آج ان کی بائیس ویں برسی منا رہے ہیں۔






منفرد شاعرہ پروین شاکر کی22 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں مرحوم شاعرہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں شاعرہ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔



screen480x480.jpeg


24 نومبر 1952ء کو شاکر حسین زیدی کے گھر جنم لینے والی پروین شاکر نے کچھ ایسے انداز میں پرورش پائی کہ طبعیت ادب آشنا سی ہوگئی۔ اس پر مسستزاد فطرت کو محسوس کرنے اور بیان کرنے کی صلاحیت نے دو آتشہ کام کیا۔ یوں خوشبو، عکس خوشبو، ماہ تمام، انکار، خود کلامی، صد برگ اور قریہ جاں کی تکمیل ہوئی۔



parveen-shakir-2-627x480.png




عورت اور اس کے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار پروین شاکر کی شاعری کا خاصا تھے، پروین شاکر نے فطری جذبات کی عکاسی اتنی بے ساختگی سے کی کہ برسوں سے ان کے مقابل کوئی اور نہ آسکا۔



page9-331x480.jpg




افسوس کہ الفاظ کی خوشبو پھیلانے والی یہ خوبصورت شاعرہ 1994 کو 26 دسمبر کی ہی ایک کہر آلود صبح ٹریفک حادثے میں کومل اور نازک جذبے اپنے ساتھ لیے خالق حقیقی سے جاملی اور یوں اس خوشبو کا یہ باب اختتام پذیر ہوا، مگر رہتی دنیا تک شاعری اور ادب میں یہ خوشبو زندہ رہے گی۔ سماء



baywafa2.jpg



:ٹیگز
https://www.samaa.tv/urdu/entertainment/2016/12/629321/
@Moonlight @The Sandman @django
 
. . . .
Back
Top Bottom