Imran Khan
PDF VETERAN
- Joined
- Oct 18, 2007
- Messages
- 68,815
- Reaction score
- 5
- Country
- Location
سندھ ہائی کورٹ نے شہری کی چرس پینے کی اجازت طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی
ویب ڈیسک 06 نومبر 2020
سندھ ہائی کورٹ میں شہری کی 10 گرام تک چرس پینے کی اجازت کے لیے دائر درخواست کو مسترد کردیا۔
عدالت میں شہری غلام اصغر سائیں کی جانب سے 10 گرام چرس پینے اور رکھنے کی اجازت طلب کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کر دی‘۔
مزید پڑھیں: تمباکو نوشی چھوڑنے کے 12مددگار طریقے
جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ ’بتائیں آپ پر کتنا جرم عائد کی کیا جائے‘ جس پر شہری نے کہا کہ ’میں غریب آدمی ہوں، مفاد عامہ کی درخواست لیکر آیا ہوں‘۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ10 گرام چرس رکھنے پر جرمانہ بھی ختم کیا جائے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ’بڑے شریف لوگ چرس پیتے ہیں، جنہیں پولیس تنگ کرتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ’آپ کو پینا ہے تو ان ممالک میں چلیں جائیں، یہان اجازت نہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: مزید 5 امریکی ریاستوں نے ’بھنگ‘ کے استعمال کی منظوری دے دی
جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ ’ایسی درخواستیں عدالت میں کیوں لے کر آتے ہیں‘ اس پر درخواستگزار شہری کا کہنا تھا کہ ’اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بنے گا‘۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’نہیں چاہیے ایسی ریونیو، آمدنی بڑھانے کے اور بھی جائز طریقے ہوتے ہیں‘۔
شہری نے اپنی درخواست میں وزارت قانون و فاق و دیگر کو فریق بنایا تھا۔