What's new

Pilot Officer Rashid Minhas Shaheed Youm E Shahadat

Pakistan Ka Beta

SENIOR MEMBER
Joined
Aug 7, 2019
Messages
3,490
Reaction score
9
Country
Pakistan
Location
Pakistan





پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پاکستان کے بہادر سپوت اور سب سے کم عمر نشان حیدر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ان کے یوم شہادت پر ایک مختصر دستاویزی فلم نشر کر دی۔ 17 فروری 1951 کو کراچی میں جنم لینے والے راشد منہاس ملکی تاریخ کا ایک ایسا درخشاں ستارہ ہیں ۔ جو آنے والی نسلوں کو اپنی روشنی سے منور کرتے رہیں گے ۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت کا جذبہ دل میں لیے راشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ بعد ازاں وہ آپریشنل کنورژن کورس کے لیے ماڑی پور (مسرور) میں تعینات نمبر 2 اسکواڈرن پہنچے۔ جہاں رب کائنات نے ان کے مقدر میں لا زوال رفعتیں لکھ رکھی تھیں۔20 اگست 1971 کےدن کراچی کی فضاؤں میں وہ ناقابل فراموش داستان شجاعت لکھی گئی جسے راشد منہاس نے اپنے لہو سے رقم کیا ۔ اس دن راشد منہاس کے انسٹرکٹر پائلٹ مطیع الرحمان نے انکے T-33 تربیتی طیارے کو ہائی جیک کرنے کے بعد بھارت لے جانے کی کوشش کی تو راشد نے اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے طیارے کو ملکی سرحد عبور کرنے سے پہلے زمین سے ٹکرا دیا ۔ راشد منہاس کی وطن سے لازوال محبت اور ناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان حیدر کا اعزاز عطا کیا۔ راشد منہاس کا شمار ملک کے ان جری جوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقار پر آنچ نہیں آنے دی۔ راشد منہاس شہید ہماری آنے والی نوجوان نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔اور تا قیامت ہمارے دلوں میں
زندہ رہیں گے


 
Last edited:
.
I've found the details of this story a little unclear and some things don't make sense. Like what were the motives of the instructor pilot? Why try to overtake a T-33 with a pilot already in it, why not take one without a pilot? Why not defect using other modes of transport? And how did he force his way into the rear cockpit of a taxiing T-33 with the canopy closed, engine running and the aircraft moving? Did he have a flight suite and helmet? Did he have time to strap himself in and connect all the accessories? Would he truly have been able to lock the controls to himself? So many things that just don't add up.
 
.

Latest posts

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom