What's new

فورتھ شیڈول میں موجود 2021 افراد کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم

somebozo

ELITE MEMBER
Joined
Jul 11, 2010
Messages
18,883
Reaction score
-4
Country
Pakistan
Location
Saudi Arabia
فورتھ شیڈول میں موجود 2021 افراد کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم
  • 6 گھنٹے پہلے​
شیئر
140602162010_state_bank_of_pakistan_640x360_bbc_nocredit.jpg
Image copyrightBBC
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے فورتھ شیڈول میں موجود دو ہزار سے زائد افراد سے وابستہ بینک کھاتوں کو فوری طور پر منجمد کیا جائے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈول میں موجود دو ہزار 21 افراد سے وابستہ بینک کھاتوں جن میں لاکھوں روپے موجود ہیں کو منجمد کیا جائے۔

٭ ’دہشت گردی کو اندر سے بھی حمایت اور مدد حاصل ہے‘

٭ ’دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے 126 اکاؤنٹ سیل‘

مرکزی بینک کے حکم نامے کے مطابق ’تمام بینکوں، ڈیویلپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشن اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ قانون کے مطابق ان افراد کے خلاف کارروائی کریں جن کے نام نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کی جاری کردہ فہرست میں شامل ہیں۔‘

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے ٹی اے کا سیکشن 11-O اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ بینک اور متعلقہ ادارے فہرست میں شامل افراد سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر وابستہ رقم اور جائیداد ضبط کرسکتے ہیں۔

160603101532_pakistan_currency_640x360_getty_nocredit.jpg
Image copyrightGETTY
فہرست میں شامل تقریباً نصف یعنی 1443 افراد کا تعلق پنجاب، 226 کا سندھ، 193 کا بلوچستان، 106 کا گلگت بلتستان، 27 کا اسلام آباد اور 26 کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کا نام اس فہرست میں شامل نہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کا مقصد متعدد فرقہ پرست اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے 126 اکاؤنٹ سیل کیے گئے تھے، اور ان اکاؤنٹس سے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم ضبط کی گئی تھی۔
 
.

Military Forum Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom