pkuser2k12
SENIOR MEMBER
- Joined
- Oct 28, 2012
- Messages
- 6,460
- Reaction score
- 3
- Country
- Location
عمران خان سپریم کورٹ سے معافی نہیں مانگیں گے :تحریک انصاف
عمران گیلانی کے بجائے پرویز اشرف بنیں:وجیہہ ،ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا:شاہ محمود
لاہور (آئی این پی ، آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدارتی ا میدوار جسٹس (ر وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کا نام لیکر کبھی تنقید نہیں کی بلکہ وہ ریٹرننگ آفیسرزکے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ، اب اگر سپریم کورٹ نے انہیں بلایا ہے تو میرا مشورہ ہو گا کہ عمران خان سپریم کورٹ کے سامنے یوسف رضا گیلانی بننے کے بجائے راجہ پرویز اشرف بنیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ تحریک انصاف کے نائب صدرشاہ محمودقریشی نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلوں کااحترام کرتی ہے ، ہم نے آزادعدلیہ سے توقعات وابستہ کررکھی ہیں،فخرالدین جی ابراہیم نے صدارتی الیکشن کوخودمتنازعہ بنا یاہے ۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ سے معافی نہیں مانگیں گے ، نوٹس کا قانونی دفاع کیا جائے گا، عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی میں ریٹرننگ آفیسرز کا جو کردار رہا وہ سب جانتے ہیں،دھاندلی پر احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری اور آئینی حق ہے جس سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھاندلی کے حوالے سے جو باتیں کی ہیں وہ بالکل درست ہیں اور اس بارے میں تحریک انصاف کے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں۔ ادھر سپیکرپختونخوا اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ تحریک انصاف عدلیہ سے محاذآرائی نہیں چاہتی ۔
SOURCE:
DUNYA NEWS
Roznama Dunya :
I will not appologize infront of supreme court
we dont even have right to ask why there was rigging and no notice of it
who will vote next time if such elections are conducted
we dont even have right to ask why there was rigging and no notice of it
who will vote next time if such elections are conducted
Last edited by a moderator: