ghazi52
PDF THINK TANK: ANALYST
- Joined
- Mar 21, 2007
- Messages
- 103,128
- Reaction score
- 106
- Country
- Location
اسلامی ممالک میں سحر و افطار کی تیاریاں
ماہ رمضان میں مسلمان ممالک میں سحری اور افطاری کے لیے خصوصی تیاریاں کی جاتی ہیں۔
ماہ رمضان میں مسلمان ممالک میں سحری اور افطاری کے لیے خصوصی تیاریاں کی جاتی ہیں۔
-
بنگلہ دیش میں افطاری کے لیےتیل میں پکی ہوئی اشیا کو پسند کیا جاتا ہے۔ ڈھاکہ کے ایک بازار میں لوگ افطاری کے لیے شاپنگ کر رہے ہیں
پاکستان میں ماہ رمضان میں آم کی فصل تیار ہو کر مارکیٹ میں آ گئی ہے۔ پاکستانی آم دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے
پاکستانی مساجد میں اجتماعی افطاری کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ مخیر حضرات روزہ افطاری کے لیے دل کھول کر مالی مدد کرتے ہیں
ایران میں ایک خاتون افطاری کی تیاری کے لیے سبزی منڈی میں شاپنگ کر رہی ہیں
لبنان کے شہری محمد فاناس لوگوں کو سحری کے لیے اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لبنان میں سحری کے لیے اٹھانے والوں کو مشراتی کہا جاتا ہے
بعض اسلامی ممالک کے برعکس انڈونیشیا میں خواتین مسجد میں باجماعت نماز ادا کرتی ہیں
یمن کے شہر صنعا کی جامع مسجد میں ایک مسلمان روایتی خنجر کمر کے ساتھ لگائے تلاوت میں مصروف ہے
ترکی کی آبادی میں مسلمانوں کی تعداد قریباً اٹھانوے فیصد ہے۔ استنبول کی بلیو مسجد کے قریب پارک میں افطاری کے لیے اہتمام کیا جاتا ہے