What's new

A letter from wife to husband...

Maarkhoor

ELITE MEMBER
Joined
Aug 24, 2015
Messages
17,051
Reaction score
36
Country
Pakistan
Location
Pakistan
کل دوپہر کو بیوی میکے گئی شوہر اس وقت کام پر تھا. جب گھر پہنچا تو یہ نوٹ ٹی وی پر چسپاں ملا.
امی کے گھر جا رہی ہوں بچوں کو لے کے. نیچے کی باتوں پر احتیاط سے عمل کرنا۔
1 - دوستوں کو گھر بلا کر كباڑخانہ مت بنا دینا. پچھلی بار بھی چھت بہت گند ی ملی تھی ۔

2 - کھانا گھر میں بنا لینا یا ہوٹل سے کھا کر آ جانا، باہر سے لا لا کر ہر کسی کو گھر میں مت کھلانا، پچھلی بار صوفے کے نیچے چار پیزوں کا بل ملا تھا۔

3 - چشمہ ڈریسنگ ٹیبل کے پاس رکھنا. پچھلی بار فرج میں ملا تھا ۔

4 - کام والی کی تنخواہ دے چکی ہوں ۔
بلاوجہ احسان جتانے کی ضرورت نہیں ۔

5 - صبح صبح اٹھ کر پڑوسن کو جگا جگا کے اخبار آیا کے نہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے،
ہمارا اخبار اور اخبار والا ان سے مختلف ہے ...
اور دودھ والا اور دھوبی بھی ۔

6 - تمہارے بنیان الماری کے نیچے کے خانوں میں ہیں اور بچوں کی اوپر کے خانے میں رکھی ہوتی ہے. پچھلی بار کی طرح بچوں کی پہن کے مت چلے جانا .....

7 - تمہاری ساری رپورٹیں نارمل ہیں ۔
بار بار اس لیڈی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
8 - میری بہن اور بھابھی کی سالگرہ گزشتہ ماہ ہی ہو گئی ہے. رات کو فون کر کے ان کو وش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

9 - وائی فائی کا پاس ورڈ تبدیل کر دیا ہے ، جلدی سو جانا .....

10 -زیادہ خوش ہونے اور اترانے کی ضرورت نہیں ہے ...
کیونکہ میری ساری سہیلیاں بھی اپنے اپنے میکے جانے والی ہیں ۔

11- شکر، پتی، کافی مانگنے کے بہانے اس کلموہی پڑوسن کے گھر بار بار جانے کی ضرورت نہیں ہے. میں نے ساری چیزیں لا کے رکھ دی ہیں ۔

اور سب سے اہم بات .....
12 - اوور سمارٹ بننے کی کوشش مت کرنا، میں کسی بھی وقت واپس آ سکتی ہوں ۔
 
. .
شکی سالیاں مجھے بولتی ہے سگریٹ پی آج میں نے بولا ہاں پی ششکے مارنے کے لیے
 
. . .
وائی فائی کے اوپر بٹن ہوتا ہے اسکو دباؤ تو ری سیٹ ہو سکتا ہے ویسے بھی پاسورڈ حاصل کرنا کونسا مشکل کام ہے ؟
Ji jinab is liay he point number 12 min 62/63 jesi shik lagai hay wife nay k oversmart nehin hona :lol: kisi waqat bhe wapus aa sakti hon...
 
.
Ji jinab is liay he point number 12 min 62/63 jesi shik lagai hay wife nay k oversmart nehin hona :lol: kisi waqat bhe wapus aa sakti hon...
بچے نا ہوتے تو تیری واپسی سے پہلے میں خود کسی دوسرے ملک چلا جاتا ہمیشہ کے لیے :enjoy:
 
.
بچے نا ہوتے تو تیری واپسی سے پہلے میں خود کسی دوسرے ملک چلا جاتا ہمیشہ کے لیے :enjoy:
lekin bachay ho gai hin naa is liay ziada shaana bananay ki zarorat nehin! password change he rehnay din :D
 
.

Latest posts

Military Forum Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom