fakesoul
FULL MEMBER
New Recruit
- Joined
- Oct 23, 2018
- Messages
- 15
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
یوں ازل سے ظلم اس کی ذیست میں ہے بے لگام
پاک دھرتی کے سپاہی! تیری حکمت کو سلام
کس میں ہمت ہے میری دھرتی کو کر لیں یوں غلام
پاک دھرتی کے سپاہی ! تیری غیرت کو سلام
تُو تو ہے دھرتی کا راہی راکھ کر دشمن کا کام
پاک دھرتی کے سپاہی ! تیری ہمت کو سلام
پَل میں ان کو یوں گرا کے کر دیں ان کو بے دوام
پاک دھرتی کے سپاہی! تیری جرآت کو سلام
جنگ کی اہٹ سے دھرتی پھر نہ لرزے صبح و شام
پاک دھرتی کے سپاہی! تیری محبت کو سلام
خون ریزی خانہ جنگی کر دے الفت سے تمام
پاک دھرتی کے سپاہی تیری سیرت کو سلام
ابن آدم کا لہو کیوں ہو گیا ہے یوں بے دام
پاک دھرتی کے سپاہی! تیری حرمت کو سلام
امن کے داعی بنے ہم لے کے امّت کا پیغام
پاک دھرتی کے سپاہی! تیری وحدت کو سلام
مصلحت ہے امن میں کیوں اب کھلے ہیں یہ نیام
پاک دھرتی کے سپاہی! تیری عجلت کو سلام
عالم ِ اقوام سے اب التجا ہر خاص و عام
پاک دھرتی کے سپاہی! تیری رفعت کو سلام
سرحدوں کی اب حفاظت تیری منزل اور مقام
پاک دھرتی کے سپاہی! تیری خدمت کو سلام
کر دے نوشی تو بھی قربان اپنی جان اپنا کلام
پاک دھرتی کے سپاہی! تیری عظمت کو سلام
از قلم: نوشاد شیراز نوشی
Source: GBee Urdu / جی بی اردو