CHACHA"G"
SENIOR MEMBER
- Joined
- Apr 18, 2016
- Messages
- 3,413
- Reaction score
- 7
- Country
- Location
What a great family , Salute to all of them .
ملک کے دفاع پر جان قربان کرنے والوں کی پاکستان میں کمی نہیں ہے ۔ایک ہی خاندان کے کئی افراد کو پاکستان کی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے اور ایک ہی گھر میں ایک سے زیادہ افراد کوشہادت کا رتبہ ملنے کی مثالیں موجود ہیں ۔ایسی مثالیں بھی موجود ہیں کہ ایک ہی خاندان کے دو بھائی فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہے تاہم ایک ہی خاندان میں 4جرنیلوں کی موجودگی پاک فوج کی تاریخ کا اچھوتا واقعہ ہے ۔ماضی میں 2 بھا...ئیوں کے فوج میں لیفٹیننٹ جنرل رہنے کی ایک مثال اختر حسین ملک اور عبدالعلی ملک نے قائم کی ۔دونوں بھائیوں کو 1965ءکی جنگ میں حصہ لینے کی سعادت حاصل ہوئی ۔اختر حسین ملک کا1969ءمیں انتقال ہواجبکہ عبدالعلی ملک نے 1971جنگ میں بھی حصہ لیا ،وہ 1974میں وفات پاگئے ۔فوج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز دو بھائیوں کی کئی مثالوں میں سے ایک مثال کے طور پر اس وقت کورکمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور ان کے بھائی انوارالحق رمدے کا نام لیا جاسکتا ہے ،انوار الحق رمدے بریگیڈیئر کے عہدہ پر تعینات تھے اور وہ چند سال قبل جی ایچ کیو پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے لیکن حیات فیملی پاک فوج کی تاریخ کی واحد مثال ہے جس کے 3بھائی اس وقت پاک فوج میں جنرل کے عہدہ پر فائز ہیں جبکہ ان کے والد محمد حیات بھی جنرل کے عہدہ سے ریٹائرہوئے تھے ۔لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اس وقت چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر کام کررہے ہیں ،وہ اس سے قبل کور کمانڈر بہاولپور اور ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی )کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں ،ان کا اس وقت لیفٹیننٹ جنرلوں کی سنیارٹی لسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔(چار لیفٹیننٹ جنرلوں کی 4اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا لیفٹیننٹ جنرلوں کی سنیارٹی لسٹ میں دوسرا جبکہ جنرلوں کی لسٹ میں چوتھانمبر ہوگا)ان کے چھوٹے بھائی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات اس وقت پاکستان آرڈیننس فیکٹری چیئرمین کے طور پر کام کررہے ہیں ،ان کا لیفٹیننٹ جنرلوں کی سنیارٹی لسٹ میں 27واںنمبر ہے ،ان کے تیسرے بھائی احمد محمود حیات میجر جنرل ہیں اور وہ آئی ایس آئی میں ڈائریکٹر جنرل انیلسز کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔تینوں بھائیوں کو ہلال امتیاز (ملٹری)سے نوازا جا چکا ہے ۔
Great to know about such families and what they did for Pakistan.
Note: If already sheared then please merge the threads.
@Emmie , @Tipu7 , @Zibago , @Muhammad Omar , @django , @Farah Sohail , @Moonlight , @waz , @DESERT FIGHTER , @PAKISTANFOREVER , @Arsalan , @Windjammer , @Zarvan