What's new

15 Tasty dishes

ghazi52

PDF THINK TANK: ANALYST
Joined
Mar 21, 2007
Messages
103,122
Reaction score
106
Country
Pakistan
Location
United States
منہ میں پانی بھر دینے والے 15 پکوان
فیصل ظفر


پاکستان کے پکوان یہاں کے عوام اور مقامات کے تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔

گوشت، سبزی، میٹھا، مٹھائی، پکوڑے یا سموسے سے لے کر بہت کچھ یہاں ہر طرح کے پکوان شوق سے کھائے جاتے ہیں اور ہر طرح کا ذائقہ دریافت کیا جاسکتا ہے۔

تو یہاں کے چند ایسے کھانوں کے بارے میں جانیں جو منہ میں پانی لانے کے لیے کافی ہیں۔

کڑھی
58a5b43005b89.jpg

فوٹو بشکریہ بسمہ ترمذی


بیسن اور دہی سے بننے والے اس لذیذ سالن کے درمیان موجود پکوڑے اس کا لطف دوبالا کر دیتے ہیں۔ راجستھانی، مارواڑی، گجراتی، سندھی، اور پنجابی، سب ہی اپنے اپنے مخصوص ذائقوں کی کڑھی بناتے ہیں۔ ان تمام میں رنگت اور ذائقوں کا تھوڑا بہت فرق ہوتا ہے، لیکن بنیادی اجزاء ایک ہی رہتے ہیں۔

قیمہ
58a5a514d04d9.jpg

شٹر اسٹاک فوٹو


قیمہ لذیذ اور مصالحے دار ہوتا ہے ، جو کہ پاکستان کے گھرانوں کا مشترکہ پسندیدہ پکوان بھی سمجھا جاسکتا ہے۔ قیمہ خالص شکل میں یا سبزیوں کے ساتھ اس کی موجودگی پسندیدہ اسٹریٹ فوڈ بھی ہے اور پاکستان بھر کے گلیوں کے ڈھابوں اور ریسٹورنٹس کے مینو میں اسے آرام سے دریافت کیا جاسکتا ہے۔ کھڑے مصالحے کا قیمہ تو اپنے ذائقے کی وجہ سے ہر کسی کے دل کو جیت لیتا ہے۔

مٹن کڑاہی گوشت
58a5b58d96f37.jpg

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا


شنواری اور آفریدی قبائل اس خطے کے باسی ہیں اور اسے ہی بالٹی یا کڑاہی گوشت کا تاریخی گھر بھی تصور کیا جاتا ہے۔مٹن کڑاہی بکرے یا بھیڑ کے گوشت کے چھوٹے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتی ہے، جسے ٹماٹروں، سبز مرچ، نمک اور ترجیحاً جانور کی چربی میں ہی پکایا جاتا ہے۔تازہ گوشت پکانے کے لیے چربی کی تہہ فراہم کرتا ہے اور اسے براہ راست کڑاہی میں گرما گرم نانوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

شامی کباب

58a5a50d7c4ef.jpg

شٹر اسٹاک فوٹو


شامی کباب پاکستان میں چائے کی ٹرالی کا شہنشاہ ہے، چاہے یہ عید کا موقع ہو یا کسی دوست کی آمد، یہ لذیذ سوغات ہمیشہ ہی گرما گرم لوازمہ ثابت ہوتی ہے۔ گرم مسالے، سرخ مرچ اور سبز مرچوں کے ساتھ یہ کباب نہ صرف چائے کا مزہ دوبالا کرتے ہیں بلکہ گفتگو کی چاشنی بھی بڑھ جاتی ہے۔

بریانی

58a5a515776cd.jpg

شٹر اسٹاک فوٹو


چاہے آپ کھانے پینے کے شوقین ہوں یا نہ ہوں یہ سوال ضرور پوچھتے ہونگے کہ آخر بریانی میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ سب کو ہر دل عزیز ہے۔ اس پکوان کے مختلف انداز ہیں ، جیسے آلو والی سندھی بریانی، تیز مصالحہ والی میمنی بریانی، بمبئی بریانی اور دیگر۔

نہاری

58a5a50dad911.jpg

شٹر اسٹاک فوٹو


نہاری کے ذائقہ ہی کچھ ایسا ہے کہ کھانے والے کو نوالہ لیتے ہی احساس ہو جاتا ہے کہ کتنی احتیاط، دیکھ بھال سے اس کی تیاری کے لئے اجزاء ڈالے گئے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ اسے کھانے کے بعد کڑاکے کی سردیوں میں بھی جسم گرم رہتا ہے۔اسے بونگ (گائے کی پنڈلی کا گوشت) اور ہڈیوں کے گودے کے ساتھ آہستہ آہستہ کمال پکایا جاتا ہے، ایک وقت میں سیر اور جی بھر کر کھانے کے لئے بہترین ہے۔

چپلی کباب

58a5a50e7a5b2.jpg

شٹر اسٹاک فوٹو

اصلی پشاوری چپلی کباب سے بہتر کوئی کباب نہیں ہوسکتا، کچے قیمے کے یہ کباب گرما گرم نان اور انار دانے کی چٹنی کے ساتھ منہ میں پانی بھرنے کے لیے کافی ثابت ہوتے ہیں، یہ پختونخوا کا فخریہ پکوان ہے مگر اسے پاکستان بھر میں بنایا جاتا ہے، پختون ریسیپی میں بیف اور آٹے کا مناسب استعمال کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ کباب ذائقے میں لطیف ہوتے ہیں۔

قورمہ

58a5a50dd9d16.jpg

شٹر اسٹاک فوٹو


ایک بہترین پکے ہوئے قورمے سے زیادہ بہتر سالن اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔بہترین قورمہ وہ ہے جس میں دہی پر مشتمل شوربے میں تلی ہوئی پیاز، ثابت گرم مصالحے، الائچی، تیز پات اور کیوڑے کا پانی ڈالا جاتا ہے۔ برصغیر میں جتنے خطّے ہیں اتنی ہی قورمے کی ترکیبیں ہیں، ہر خطّے کے اپنے مصالحے، بنیادی اجزاء اور سجاوٹ ہیں لیکن جو سالن تلی ہوئی پیاز سے تیار ہوتا ہے وہی اصل 'قورمہ' کہلاتا ہے۔


سرسوں کا ساگ

58a5a514b179f.jpg

شٹر اسٹاک فوٹو


پنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں، اس سوغات میں ذائقہ، غذائیت اور رنگ کی بہتات ہے بالکل پنجاب کے لوگوں کی طرح، جو کہ سردیوں اور بہار کی سوغات ہے۔ حالانکہ یہ ایک مرغن کھانا ہے لیکن اس کی خالصیت، تازہ اور نباتاتی ساخت نے پراسیسڈ کھانوں کی دنیا میں اسے فاتح بنا دیا ہے۔

لاہوری مچھلی
58a5a515e6c07.jpg

فوٹو بشکریہ محمد عمر


اس کا خستہ اور لطیف ذائقہ ہمیں بار بار اپنی طرف کھینچتا ہے، جبکہ اسے پکانے کے لئے زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا بس آپ کو تھوڑا سا مکھن، لال مرچ، نمک، لہسن، ادرک اور تلنے کے لئے کڑاہی درکار ہوتی ہے اور دس منٹ میں ایک شاندار ڈنر تیار ہو جاتا ہے۔

بگھارے بینگن
58a5a516eaa91.jpg

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا


بینگن ایک مزیدار سبزی ہے جسے جیسے چاہے پکائیں ہر بار ایک مختلف ذائقہ دے گی، چاہے وہ بینگن کے پکوڑے ہوں، بینگن کا بھرتا، آلو بینگن، بینگن کے پراٹھے، بادام جان ہو مگر ان سب کا بادشاہ حیدرآباد کے بگھارے بینگن ہیں جن کا ذائقہ ایک بار کھانے کے بعد کوئی بھول نہیں پاتا۔

کوفتے
58a5a5172e2eb.jpg

شٹر اسٹاک فوٹو


رائتہ، سلاد کے امتزاج، دال اور روٹی یا چاول کے ساتھ کھائے جانے والے کوفتے برصغیر کے پکوانوں میں سب سے زیادہ نمایاں ہیں۔ یہ سبزی یا گوشت کے ہوسکتے ہیں، جو مصالحے میں ڈوبے ہوتے ہیں، مگر کوفتہ ہر ایک کو بھاتا ہے۔ وفتے عام طور پر ہاتھوں سے بنتے ہیں۔ کوفتوں کو چولہے پر سالن کی صورت میں تیار کیا جاسکتا ہے۔

سجی
58a5a51c7d495.jpg

فوٹو بشکریہ محمد عمر


سجی ایک پکوان ہے جو زیادہ تر بلوچستان میں پکایا جاتا ہے اور اس کا رواج روایتی طور پر بلوچستان میں ہوتا ہے تاہم اب پاکستان بھر میں یہ عام ہوتی جارہی ہے مگر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ سجی بلوچ ثقافت کا ایک اہم پکوان ہے، تاہم وہاں یہ بکرے کی ران کی شکل میں ہوتی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں چکن کو بھی سالم سجی کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔

طاہری
58a5a5172c47f.jpg

فوٹو بشکریہ فواد احمد


دھنیا پودینہ، چٹنی اور سرکے میں ڈوبی کٹی ہوئی پیاز کے ساتھ طاہری کی سادہ اچھائی کا کوئی جواب نہیں۔ یہ مزیدار ہوتی ہے، اسے بنانے میں جیب پر بوجھ بھی نہیں پڑتا جبکہ یہ جسم اور روح کو مناسب حد تک غذائیت بھی فراہم کرتی ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ اتنی مصالحے دار ضرور ہوتی ہے کہ دیسی پکوانوں کے شوقین کو مطمئن کر دیتی ہے۔

بہاری کباب
58a5af099a811.jpg

شٹر اسٹاک فوٹو


بہاری کباب گوشت کے ٹکڑوں سے پکایا جاتا ہے، جو انتہائی لذیذ اور منہ میں گھل جانے والی چیز ہے جسے دہی، مصالحوں، اور گوشت گلانے والے پپیتے کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ گوشت گلانے کے لیے کباب چینی، خشخاش، جائفل اور پپیتے کا استعمال اسے بے حد نرم بنا دیتا ہے
 
. .
Nice.. Never heard of Tahiri though...
 
.
Nice.. Never heard of Tahiri though...
It's called tairi.. not written correctly in the OP..

mostly eaten in Karachi.. it is a very simple dish.. with only rice and potatoes. The taste is lifted when eaten with achaar/ chutni, raita and salad.. without these, it is not a tasty dish..
 
.
It's called tairi.. not written correctly in the OP..

mostly eaten in Karachi.. it is a very simple dish.. with only rice and potatoes. The taste is lifted when eaten with achaar/ chutni, raita and salad.. without these, it is not a tasty dish..

Lol... you mean that simple aloo chawal which mothers cook when there is nothing else to cook quickly?! Didn't know it has such a fancy name. Even pic looks fancy :D
 
. .
Love beef Nihari
beef-nihari-223-1.jpg


Brain-Masala_922.jpg





Biryani + Shami Kabab combo always mouth watering

And Karhai Gohst

Too many good thing
 
.

Military Forum Latest Posts

Back
Top Bottom