What's new

13 Militants involved in murder of 20 Laborers killed

Zarvan

ELITE MEMBER
Joined
Apr 28, 2011
Messages
54,470
Reaction score
87
Country
Pakistan
Location
Pakistan
552b539fe5066.jpg

تربت میں ایف سی اور حساس اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 13 شرپسند ہلاک ہوگئے—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے دو روز قبل فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث 13مبینہ شرپسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان خان واسع کے مطابق پیر کو تربت کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اہم کمانڈر حیات سمیت 13 شرپسند ہلاک ہوگئے۔

خان واسع کے مطابق ایک اور اہم کمانڈر ظریف کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، جبکہ متعدد شرپسند زخمی بھی ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار شر پسندوں کا تعلق ایک کالعدم جماعت سے ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شرپسندوں نے تربت شہر سے تقریباً پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر گوگدان کے علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 20 محنت کشوں کو قتل اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:تربت: 20 مزدورقتل، غفلت پر 8 لیویز اہلکار گرفتار

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سےسرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا تھا، جبکہ غفلت برتنے والے 8 لیویز اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچوں کے لسانی بنیادوں پر قتل میں ملوث گروپس کو ہندوستانی انٹیلیجنس ایجنسی کی مدد حاصل ہے۔

مزید:تربت سانحے میں 'انڈین انٹیلیجنس ایجنسی' ملوث

ان کا دعویٰ تھا کہ مزدوروں کے قتل میں ملوث دہشت گرد گروپوں کو 'دشمن' کی جانب سے فنڈنگ اور ٹریننگ ملی ۔
 
. .

Latest posts

Back
Top Bottom