سب گناہ و حرام چلنے دو
کہہ رہے ہیں نظام چلنے دو
ضد ہے کیا وقت کو بدلنے کی
یونہی سب بے لگام چلنے دو
بے کسی، بھوک اور مصیبت کا
خوب ہے اہتمام چلنے دو
اہلیت کیا ہے میری چھوڑ اسے
نام کافی ہے، نام چلنے دو
مفت مرتا نہیں تو راہوں میں
تجھ کو دیتے ہیں دام، چلنے دو
تم ہو زاہد تو جاو ¿ گھر پہ ٹکو
مہ...
جلتے گھر کو دیکھنے والے، گھاس کا چھپر آپ کا ہے
آگ کے پیچھے تیز ہوا ہے، آگے مقدر آپ کا ہے۔۔۔
اُس کے قتل پہ میں بھی چپ تھا میرا نمبر اب آیا ہے
میرے قتل پر تم بھی چپ ہو، اگلا نمبر آپ کا ہے۔۔۔