متبرک تحفہ
ایک روز ایک بے حد مفلوک الحال بڑھیا آئی۔ رو رو کر بولی کہ میری چند بیگھہ زمین ہے جسے پٹواری نے اپنے کاغذات میں اس کے نام منتقل کرنا ہے لیکن وہ رشوت لئے بغیر یہ کام کرنے سے انکاری ہے۔ رشوت دینے کی توفیق نہیں۔ تین چار برس سے وہ طرح طرح کے دفتروں میں دھکے کھارہی ہے لیکن کہیں شنوائی...
بھلکڑ
ایک خاتون اپنی پڑوسن سے کہہ رہی تھیں۔ ’’میرے شوہر بے انتہا بھلکڑ ہیں۔ دفتر یا کہیں اور جائیں تو کبھی اپنا کوٹ بھول آتے ہیں تو کبھی چھتری، کبھی ہینڈ بیگ تو کبھی رومال۔ تھوڑی دیر پہلے میں نے انہیں ٹماٹر لینے کے لئے بھیجا تھا اور اب وہ آتے ہی ہوں گے لیکن میں شرط لگا کر کہہ سکتی ہوں کہ...
جذباتی افسانے
ترقی پسند افسانوں کے بعد جذباتی افسانے آتے ہیں۔ جذباتی افسانوں میں جذبات اور احساسات کی شدت کو نمایاں طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ مختلف جذبوں کے زیر اثر افسانے کے کردار عجیب و غریب حرکات کے مرتکب ہوتے ہیں۔ مثلاً ایک افسانے میں سریش کو جب پتہ چلتا ہے کہ وہ کسی وجہ سے نرملا سے شادی...
وجہ
پھر کوئی پوچھ بیٹھا کہ آپ نے شادی کیوں نہیں۔۔۔؟
شادی کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ جوانی جہان گردی اور فیلڈ سروس کی نذر ہوگئی۔ ادھیڑ عمر کا ہوا تو پھر خیال چھوڑ دیا۔ دراصل محبت فقط نوعمروں کے لیے ہے۔ اس عمر میں ہر چیز خوامخواہ رنگین معلوم ہوتی ہے۔ ہر جذبے میں بے ساختگی ہوتی ہے اور بلا کا خلوص۔...
مدت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی
ظاہر کا پاس تھا سو مدارات بھی گئی
کتنے دنوں میں آئی تھی اس کی شبِ وصال
باہم رہی لڑائی سو وہ رات بھی گئی
کچھ کہتے آکے ہم تو سنا کرتے وے خموش
اب ہر سخن پہ بحث ہے وہ بات بھی گئی
نکلے جو تھی تو بنتِ عنب عاصمہ ہی تھی
اب تو خراب ہوکر خرابات بھی گئی
عمامہ...
آج کی بات
خدا کسی کو مایوس نہیں کرتا، اس سے مانگتے رہو، ایک دن یا تو وہ تمہیں عطا کرنے کے بعد پرسکون کردے گا ورنہ اس احساس سے بے نیاز کرکے مالا مال کردے گا۔
اس کی حسرت ہے جسے دل سے مٹا بھی نہ سکوں
ڈھونڈنے اس کو چلا ہوں جسے پا بھی نہ سکوں
ڈال کر خاک مرے خوں پہ قاتل نے کہا
کچھ یہ مہندی نہیں میری کہ مٹا بھی نہ سکوں
ضبط کمبخت نے اور آکے گلا گھونٹا ہے
کہ اسے حال سناؤں تو سنا بھی نہ سکوں
اس کے پہلو میں جو لے جا کے سلادوں دل کو
نیند ایسی اسے آئے...
ناامیدی اور مایوسی
رونے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ نم آنکھیں، نرم دل ہونے کی نشانی ہیں اور دلوں کو نرم ہی رہنا چاہئے۔ اگر دل سخت ہوجائیں تو پھر ان میں پیار و محبت کا بیج نہیں بویا جاسکتا اور اگر دلوں میں محبت ناپید ہوجائے تو پھر انسان کی سمت بدلنے لگتی ہے۔ محبت وہ واحد طاقت ہے جو انسان کے قدم...
آزمائش
ہمیں خدا پر صرف اس وقت پیار آتا ہے جب وہ ہمیں مالی طور پر آسودہ کردے اور اگر ایسا نہ ہو تو ہم اسے طاقتور ہی نہیں سمجھتے۔ ہم نماز کے دوران اللہ اکبر کہتے ہیں، اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اللہ سب سے بڑا ہے اور نماز ختم کرتے ہی ہم روپے کو بڑا سمجھنا شروع کردیتے ہیں۔ مجھے ہمیشہ ایسا لگتا...
اگرچہ خوف کے عالم میں خواب ختم ہوا
لگا کہ روح پہ طاری عذاب ختم ہوا
یہ ملنا اور بچھڑنا ہے پانیوں کی طرح
کہ ایک لہر اٹھی نقش آب ختم ہوا
کسی کو پڑھ لیا ایک ہی نشست میں ہم نے
کوئی ضخیم تھا اور باب باب ختم ہوا
اگرچہ مرگ وفا ایک سانحہ تھا مگر
میں خوش ہوا کہ چلو یہ سراب ختم ہوا
مہک کے ساتھ ہی...
ایک سے بڑھ کر ایک
ایک خاتون نے ناک بھوں چڑھا کر فقیر سے کہا۔ ’’تمہیں بھیک مانگتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ اچھے خاصے ہٹے کٹے ہو، کہیں محنت مزدوری کیوں نہیں کرتے؟‘‘
فقیر نے ان کا سرتاپا جائزہ لیتے ہوئے ملائمت سے کہا۔ ’’محترمہ آپ ماشا اللہ کافی حسین ہیں، آپ کی شکل میں کرینہ اور کترینہ دونوں کی...
مایوسی و ناامیدی
بھلا روز ازل کیا ہوا تھا، لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید ابلیس کا گناہ فقط تکبر ہے لیکن میرا خیال ہے کہ تکبر کا حاصل مایوسی ہے۔ جب ابلیس اس بات پر مصر ہوا کہ وہ مٹی کے پتلے کو سجدہ نہیں کرسکتا تو وہ تکبر کی چوٹی پر تھا لیکن جب تکبر ناکامی سے دوچار ہوا تو ابلیس اللہ کی رحمت سے ناامید...
کوئی حسرت بھی نہیں، کوئی تمنا بھی نہیں
دل وہ آنسو جو کسی آنکھ سے چھلکا بھی نہیں
روٹھ کر بیٹھ گئی ہمت دشوار پسند
راہ میں اب کوئی جلتا ہوا صحرا بھی نہیں
آگے کچھ لوگ ہمیں دیکھ کے ہنس دیتے تھے
اب یہ عالم ہے کہ کوئی دیکھنے والا بھی نہیں
درد وہ آگ کہ بجھتی نہیں جلتی بھی نہیں
یاد وہ زخم کہ...