What's new

بلدیاتی اتنخابات اور جمہوریت

W.11

BANNED
Joined
Jan 20, 2011
Messages
15,032
Reaction score
-32
Country
Pakistan
Location
Pakistan
بلدیاتی اتنخابات اور جمہوریت



دنیا کے تمام ترقی یافتہ اورترقی پذیر ممالک میں بلدیاتی نظام کوخاصی اہمیت حاصل ہے۔ جمہوری حکومتیں بلدیاتی اداروں کے بغیرادھوری تصور کی جاتی ہیں بلکہ بلدیاتی نظام پر ہی جمہوری حکومتوں کی کامیابی اور ناکامی کا دارومدار ہوتاہے۔جمہوریت کے لغوی معنیٰ دراصل اپنا حق راہ دہی کا استعمال کر نا ہے۔ جمہوری ملکوں میں حکومتیں ایک ترتیب کے تحت اپنی اپنی ؂کارکردگی سرانجام دے رہی ہوتی ہیں ۔ ان تک رسائی کرنا ہر عام انسان کے بس میں نہیں ہوتا۔ اس بنیاد کی بناء پر ملک کو یونین کونسلوں ،ڈسٹرکٹوںمیں بلدیاتی نمائندے کونسلروں ، ناظم ، ایڈمنسٹیٹر عوام کے حق راہ دہی سے نامزد کئے جاتے ہیں۔ جنکی براہ راست کارکردگی کا جائزہ صوبائی حکومت لے رہی ہوتی ہے۔ بلدیاتی اداروں کے تحت عوام کی شکایت روز کی بنیاد پر سُنی جاتی ہیں اور انکے مسائل کا حل بھی نکالا جاتا ہے۔ جبکے اسکے برعکس صوبائی اور قومی وزراء کی قانون سازی میں مصروفیات کے باعث یہ ممکن نہیں ہوتا۔

پاکستان میں 2002کا بلدیاتی نظام 1973کے آئین کے عین مطابق تھا۔ لیکن اسکو چند نام نہاد جمہوری سیاسی جماعتوں نے وقت گزرنے کے ساتھ ہی کا لعدم قرار دے کر معطل کروادیا۔ اس نظام کے رائج ہونے سے کراچی پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ کراچی کے عوام کی جانب سے شہر کراچی کے لئے ایک عام سا فرد سامنے لایا گیا۔ جسے سٹی ناظم کا درجہ دیا گیا لوکل گورنمنٹ ادارے سٹی ناظم کی زیر سرپرستی کام کرتے تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے کراچی کا نقشہ کو یکسر تبدیل کر کے کراچی کو دنیا کے خوبصورت ترین شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیاسٹی ناظم کو "One of the Best Mayor" کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ فرد واحدنہیں بلکہ کراچی کی جیت تھی ۔ اس سے پہلے پاکستان میں کبھی کسی شخص کی اس ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا۔گزشتہ دورہ حکومت میں خصوصا سندھ میں بلدیاتی نظام کے نفاذ کے لئے ٹال مٹولی سے
کام لیا گیا اور ہمیشہ ایسا نظام متعارف کروایا گیا جس سے عوام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں تھا۔




کراچی کے شہریوں کی جانب سے جب اس بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور دوسرا بلدیاتی نظام متعارف کروایا گیا جو چند مہینے بھی نہیں رہ سکا۔ تمامجماعتوں نے اس نظام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے سندھ دشمنی قرار دیا اور 13ستمبر2012 ؁ء کو تمام جماعتوں نےسندھی قوم پرستوں کےساتھ مل کرہڑتال کی صورت میںاپنا احتجاج ریکارڈکروایا۔ ان تنظیموں میں حکومتی اپوزیشن پارٹی مسلم لیگ (ن) پیش پیش تھی۔ اسکی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے خود اپنے ہردور حکومت چاہے و ہ صوبائی ہو یا قومی سطح کا ہو سندھ میں دہی اور شہری کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔کیونکہ صوبہ سند ھ کے صرف دہی علاقوں میں ہی پیپلز پارٹی کا بہت بڑی تعداد میں ووٹ بینک موجود ہے۔ صوبائی حکومتیں اپنے طور پر اندرونِ خانہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہو گئی ہیں۔ پاکستان میں جہاں انتخابات کی بات آئے وہاں صاحب اقتدار پارٹی کے لوگوں کی ٹانگیں حلقہ بندیوں پر ٹوٹتی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے صوبائی حکومتیں کچھ اسطرح کا طرز عمل اپنا رہی ہیں جس سے یہ بظاہر تو یہ لگ رہا ہے کہ صاحب اقتدار پارٹی بلدیاتی انتخابات ہی جیتے گی۔ کراچی میں پیپلز پارٹی نے ٹھٹہ، سجاول، میرپور خاص اور نواب شاہ کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا ہے۔ اس طرز عمل
کوہمیشہ کی سنت کو زندہ و جاوید رکھتے ہوئے ۔

شہر کراچی میں مسائل سب کے ہیں لیکن وسائل کے لئے کوئی نہیں آتا۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی کراچی کے مفاد کے لئے کوئی کام کیا جاتا ہے تو اسے سند ھ دشمنی کی نظر کر دیا جاتا ہے۔ ماضی کی دور حکومت میں جب کراچی کی نمائندہ جماعت نے بلدیاتی بل پر اپنے تحفظات پیش کئے اور اسے تبدیل کرنے کی سفارش پیش کی تو حاکم وقت سمیت تمام جماعتوں نے سند ھ دشمنی کا نام دے کر 13ستمبر2012 ؁کو ہڑتا ل میں قوم پرست سندھی جماعتوں کا ساتھ دیا اور اس بل کو تعصب کی نظر جھونک دیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے گزشتہ اور موجودہ حکومت میں کراچی دشمنی عملی طور پر ثابت کی گاؤں دیہاتوں کو شہر کا درجہ دے دیا گیا۔ کالے قانون کو متعارف کروا کر نہ صرف پیپلز پارٹی نے اپنی ریت کو قائم رکھا۔ جمہوریت کےچمپئین کی پیدائش آمریت کے گھر ضیاء الحق کے گھر ہوئی۔ سندھی اور مہاجر کا تفرقہ پیدا کر کے اس دھرتی کے باسیوں میں اس طرز کی مایوسی پیدا کی جارہی ہے کہ جیسے 1971 ؁ء سے پہلے بنگالیوں کے ساتھ ذالفقار علی بھٹو کی سربراہی میں ہوا۔



سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا کالا قانون




سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا کالا قانون



سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا کالا قانون
 
Last edited:
There should be universal system that is used across provinces for governing these areas and ensuring the budget is used for improvements
 

Latest posts

Back
Top Bottom