What's new

پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل باجوہ کے لیے آرڈر آف شاہ عبدالعزیز کا اعزاز

Joined
Feb 22, 2014
Messages
4,282
Reaction score
34
Country
Pakistan
Location
Pakistan

پاکستان​

فوج کے سپہ سالار جنرل باجوہ کے لیے آرڈر آف شاہ عبدالعزیز کا اعزاز​

’’ایوارڈ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کا اعتراف ہے‘‘​

فالو

ایجنسیاں​

پہلی اشاعت: 26 جون ,2022: 08:31 دن GSTآخری اپ ڈیٹ: 26 جون ,2022: 09:03 دن GST


سعودی عرب نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف شاہ عبدالعزیز اعزاز سے نوازا ہے جو مملکت کے بانی کے نام پر ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے اتوار کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ’سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے‘ انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ سنیچر کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچے تھے۔


ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور پاکستان کے آرمی چیف نے ملاقات بھی کی ’اور دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، خاص کر فوجی شعبوں اور ان کو ترقی دینے کے مواقع پر۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے کئی مسائل پر بھی بات چیت کی۔‘
تقریب میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور دونوں اطراف کے کئی سینئر حکام موجود تھے۔
 
What is the value of this award?
Emperor's gimmick!!
 

Latest posts

Back
Top Bottom