What's new

کوئٹہ میں خواتین مارشل آرٹس کے مقابل

Zibago

ELITE MEMBER
Joined
Feb 21, 2012
Messages
37,002
Reaction score
12
Country
Pakistan
Location
Pakistan
کوئٹہ میں خواتین مارشل آرٹس کے مقابلے
By: Samaa Web Desk کھیل January 11, 2017

کوئٹہ : کوئٹہ میں پہلی بار قومی سطح پر ویمن مارشل آرٹس مقابلے شروع ہوگئے، صوبے بھر کی 12 یونیورسٹیز کی 300 طالبات مدمقابل ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ کی سردار بہادر خان یونیورسٹی میں قومی سطح کے بین الجامعات ویمن مارشل آرٹس کے اولین مقابلے شروع ہوگئے، جس میں 12 یونیورسٹیز کی 350 طالبات مد مقابل ہیں۔
یونیورسٹی کی طالبات کراٹے، کنگ فو، ووشو اور تائیکوانڈو میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہی ہیں۔ طالبات کا کہنا ہے کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے سیلف ڈیفنس میں اضافہ ہوتا ہے۔
پہلی مرتبہ کوئٹہ میں مارشل آرٹس ایونٹ کے انعقاد کو بھی سراہا گیا، مارشل آرٹس کے مقابلوں کے دوران ریسکیو کا بھی انتظام تھا، مارشل آرٹس کے مقابلے 4 روز تک جاری رہیں گے۔ سماء
https://www.samaa.tv/urdu/sports/2017/01/647797/
 

Latest posts

Back
Top Bottom