Zibago
ELITE MEMBER
- Joined
- Feb 21, 2012
- Messages
- 37,006
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
حساس اداروں نے 8 افراد کے فون کالز کی تفصیلات حاصل کرلیں
By: Samaa Web Desk پاکستان October 29, 2016
اسلام آباد : نیوز گیٹ اسیکنڈل میں پرویز رشید کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے تو ہاتھ دھونا پڑا ہے لیکن کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی، معاملے پر مزید قربانیاں سامنے آسکتی ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا سیل سے بھی تفتیش ہوگی، قومی سلامتی سے متعلق اجلاس کی خبر کیا لیک ہوئی ملک میں بھونچال آگیا، متنازعہ خبر کا پہلا شکار وزیر اطلاعات بنے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر موصوف کے ساتھ جن افراد کے نام سامنے آئے ہیں، ان کی بھی سختی آ سکتی ہے۔
نیوز گیٹ کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی پرویز رشید کے بعد اگلا شکار کون ہوگا؟ سب کی نظریں اس جانب مرکوز ہو گئیں ہیں، مذکورہ فہرست میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کا نام سرفہرست ہے، جب کہ وزیراعظم ہاؤس کے بیوروکریٹ فواد حسن فواد کا نام بھی لیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ جس روز خبر کی تشہیر کیلئے انگریزی اخبار سے رابطہ کیا گیا تو پریس انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین بھی پرویز رشید کے ہمراہ تھے۔
اس کے علاوہ انکوائری کمیٹی جن افراد کو تفتیش کیلئے طلب کرے گی، ان میں وزیراعظم ہاؤس کے اہم بیوروکریٹ فواد حسن فواد کا نام بھی شامل ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا سیل کے حکام سے بھی تفتیش ہوگی۔ سماء
http://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2016/10/573576/
@django @The Sandman @Moonlight @Chauvinist
Am i the only one who has noticed sudeen decrease in pro noon posters on fb after that?