What's new

Sufiyana Convention by MQM

I am proud of my ethnicity thats why i do not want to be called punjabi which is a generic term used in Pakstan now

That is used for people who speak punjabi dialects and have hindu ancestry.
 
نومارچ کا دن صوبہ پنجاب میں غریبوں کے انقلاب کے آغاز کا دن ہوگا، الطاف حسین


altaf-hussain-8.jpg

Posted on: 26/02/2014
نومارچ کا دن صوبہ پنجاب میں غریبوں کے انقلاب کے آغاز کا دن ہوگا، الطاف حسین
اسلام کے فروغ میں صوفیائے کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے اور پاکستان بھی صوفیائے کرام کی برکتوں کے طفیل وجود میں آیا
قرارداد پاکستان مارچ کے مہینہ میں لاہور میں منظور ہوئی تھی اور اب مارچ میں لاہور میں ایم کیوایم
کے زیر اہتمام ہونے والا اجتماع بھی اسی یکجہتی ،جوش اور جذبہ کو اجاگر کر دے گا ، الطاف حسین
صوفیا ئے کرام کے پیغام اور اتحاد ویکجہتی کی فضاء کے فروغ کے لئے اس اجتما ع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں، الطاف حسین
مخیرحضرات لاہورمیں منعقد ہونے والے اجتماع کی تیاریوں کیلئے دل کھول کر عطیات دیں، الطاف حسین کی اپیل

لندن ۔۔26فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ 9مارچ کا دن صوبہ پنجاب میں غریبوں کے انقلاب کے آغاز کا دن ہوگا ، قرارداد پاکستان مارچ کے مہینہ میں لاہور میں منظور ہوئی تھی اور اب مارچ میں لاہور میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونے والا اجتماع بھی اسی یکجہتی ،جوش اور جذبہ کو اجاگر کر دے گا جسکا مظاہرہ قیام پاکستان کے موقع پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کی شب ایم کیوایم لاہور کے دفتر میں ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کی تاریخی یکجہتی ریلی کے مثبت اثرات پورے پاکستان خصوصاًپنجاب میں سامنے آرہے ہیں اور پنجاب کے عوام والیہانہ طریقہ سے ایم کیوایم کے جرات مندانہ موقف کاخیر مقدم کر رہے ہیں ،یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ اب غلط فہمیوں کے بادل چھٹ رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اب پنجاب میں بھی حق پرستی کے نعرے گونجیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ انشااللہ 9مارچ کو لاہور میں ہونے والہ صوفیانہ اجتماع تاریخی ہوگا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے ۔انہوں نے لاہور اور اس کے گرد ونواح کے علاقوں میں رہنے والے عوام سے کہا کہ وہ 9 مارچ کے اجتماع میں شرکت کے لئے لاہور کے نیو مسلم ٹاؤن میں واقع ایم کیوایم کے مرکزی دفتر پنجاب ہاؤ س میں اپنے نام لکھوائیں اور ملک میں صوفیا ئے کرام کے پیغام اور اتحاد ویکجہتی کی فضاء کے فروغ کے لئے اس اجتما ع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ اسلام کے فروغ میں صوفیائے کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے اور پاکستان بھی صوفیائے کرام کی برکتوں کے طفیل وجود میں آیا ۔9مارچ کااجتماع بھی صوفیائے کرام کے اس پیغام کو عام کرنے کے لئے ہے ۔جناب الطاف حسین نے لاہور میں ایم کیوایم کے اجتماع کی تیاریوں میں دن رات مصروف رہنے والے تمام ذمہ داران و کارکنوں کو زبر دست خراج تحسین اور شاباش دی ۔جناب الطاف حسین نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ لاہورمیں منعقد ہونے والے اجتماع کے سلسلے میں دل کھول کر عطیات دیں ۔
 
So Oscar did you work on your accent or do you still Urdu with an Altaf Bhai meets Munawar Hassan kinda accent ? :unsure:

I think all who speak Urdu with a funny accent should be banned from entering Lahore; you lot have already butchered the beautiful language enough already ! :whistle:

My Urdu sounds much like Naseeruddin shah meets George Clooney.. You should be banned from Karachi.. You dont speak Urdu at all.. Some halfway combination of dont do phadda let be dosti..
Also.. people who have naswar filled paans should be banned from any respectable city that sells paans and naswar.. So Karachi, Lahore, Peshawar, Islamabad..Pind.. Multan.. they are all banned for you. I suggest a small hut near sibi..
 
Why cannot we find out on the telephone,what are they really up to ....these opportunist, politically disguised thugs,bhatta khor and murderers.Darkinski.... don"t stay in dark,come out and give us the telephone number in lahore.
 
My Urdu sounds much like Naseeruddin shah meets George Clooney.. You should be banned from Karachi.. You dont speak Urdu at all.. Some halfway combination of dont do phadda let be dosti..
Also.. people who have naswar filled paans should be banned from any respectable city that sells paans and naswar.. So Karachi, Lahore, Peshawar, Islamabad..Pind.. Multan.. they are all banned for you. I suggest a small hut near sibi..

yr app log lapeto yeh baatain, offtopic posts thanks
 
پنجاب کی ٹرانسپورٹ برادری نو، مارچ کے پروگرام کیلئے بسوں کے کرائے میں رعایت دیں ، الطاف حسین
Posted on: 27/02/2014
پنجاب کی ٹرانسپورٹ برادری نو، مارچ کے پروگرام کیلئے بسوں کے کرائے میں رعایت دیں ، الطاف حسین
پنجاب بھرکے اضلاع میں بسوں کے کرائے میں رعایت سے زیادہ سے زیادہ لوگ صوفیائے کرام کانفرنس میں شریک ہوسکتے ہیں
ایم کیوایم ، غریب جماعت ہے جو اپنے تمام تراخراجات عوامی چندوں اورعطیات سے پورے کرتی ہے
پنجاب بھر کی ٹرانسپورٹ برادری ایم کیوایم سے رضاکارانہ تعاون کرکے ثواب دارین حاصل کریں


لندن۔۔۔27، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب کی ٹرانسپورٹ برادری سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ 9، مارچ کو ایم کیوایم کے تحت لاہور میں منعقد ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کیلئے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹس میں بسوں کے کرائے میں رعایت دیں تاکہ پنجاب بھر سے زیادہ سے زیادہ لوگ صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کرسکیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت ہے جو اپنے تمام ترتنظیمی اخراجات عوامی چندوں اورعطیات سے پورے کرتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے پنجاب کی ٹرانسپورٹ برادری سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ 9 ، مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ایم کیوایم کے ذمہ داران کوبسوں کے کرائے میں ہرممکن رعایت دیکر رضاکارانہ تعاون کریں اورثواب دارین حاصل کریں۔
 
BhmUoxsCUAA43nc.jpg:large


BhmPtxyCYAATTLc.jpg:large


Sufi Convention Would Initiate A Revolution Against Injustice In Punjab: Altaf Hussain

Posted on: 01/03/2014
We can eradicate religious extremism by following the teachings of Sufis.
The founder and leader of MQM Mr. Altaf Hussain has said that we cannot forget the role of Sufis in the propagation of Islam. He added that we can eradicate religious extremism by following the teachings of these great personalities.
Mr. Hussain expressed these views while talking to workers in Punjab House Lahore. The office bearers informed him about the preparation and arrangement for the ‘Sufi Conference’ and people’s fervor and enthusiasm.
Mr. Hussain said that Baba Bulleh Shah, Sultan Bahu, Waris Shah, Mian Hussain and other Sufis served the humanity through their poetry and propagation of Islam.
He added that MQM wanted to spread the teachings of these Sufis, saints and scholars and the convention would initiate a revolution against injustice.
“MQM is the only party which is practically struggling for women’s rights. The party has raised voice over the crimes against women in Pakistan, “ Mr. Hussain said.
Mr. Hussain praised young men, students, women and workers who are involved in the arrangement of the ‘Sufi Conference’. He made an appeal to people, scholars, journalists, women’s organization and students to participate in the conference on March 9.​


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب، محمد عادل خان، میاں عتیق نے ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ لاہور میں تحریک منہاج القران کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور و دیگر عہدیداران سے ملاقات

Posted on: 01/03/2014

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب، محمد عادل خان، میاں عتیق نے ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ لاہور میں تحریک منہاج القران کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور و دیگر عہدیداران سے ملاقات
تحریک منہاج القران کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے ایم کیوایم کے تحت لاہور میں منعقد ہونے والی صوفیاء کانفرنس میں اپنی بھر پور شرکت کی یقین دہانی

لاہور ۔۔۔یکم، مارچ ،2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب ، محمد عادل خان ، میاں عتیق نے ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کمیٹی کے سینئر وائس پریزیڈینٹ اقبال قریشی اور جنرل سیکریٹری سنٹرل پنجاب رانا اشرف ایڈوکیٹ کے ہمراہ لاہور میں تحریک منہاج القران کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور و دیگر عہدایداران سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے تحت 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی صوفیاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القران کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپو ر نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سراہا اور ایم کیو ایم کے تحت منعقد ہونے والی صوفیاء کانفرنس میں اپنی بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔​
 
Last edited:
he just cannot let the ethnicity go, he always refers to pushtoono, punjabio, mohajiro in his speeches
Anyone who lives in Punjab is technically a Punjabi. Punjabi isn't an ethnicity. But you knew that though, you just wanted to make an ethnic issue out of it cause you are racist.
 
Sufi-Conference09March14.jpg

ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کو صوفیانہ کنونشن کا انعقاد پنجاب بھر میں موضوع بحث بن گیا
Posted on: 02/03/2014​
ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کو صوفیانہ کنونشن کا انعقاد پنجاب بھر میں موضوع بحث بن گیا
کنونشن کے انعقاد کو مذہبی منافرت، فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے
ڈونگی گراؤنڈ، نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں صوفیانہ کنونشن کے انتظامات زور و شور سے جاری ہیں
ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں سجاوٹ، تنظیمی ترانے اور ڈھول تاشوں کے باعث جشن کا سماں
رابطہ کمیٹی، منتخب ارکان اسمبلی، مقامی ذمہ داران اور کارکنان دن رات کنونشن کی تیاریوں میں مشغول

لاہور۔۔۔ 2، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لاہور میں 9، مارچ 2014ء کو منعقد ہونے والا صوفیانہ کنونشن صوبہ پنجاب بھرمیں موضوع بحث بنا ہوا اور عوامی سطح پراس کنونشن کے انعقاد کو ملک سے مذہبی منافرت، فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل قراردیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے تحت وحدت کالونی ڈونگی گراؤنڈ ، نیومسلم ٹاؤن لاہور میں صوفیانہ کنونشن کے انتظامات زوروشور سے جاری ہیں اور ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہورکو برقی قمقموں ، جناب الطاف حسین کی تصاویراور بینرز سے سجایا گیا ، ایم کیوایم کے ترانے اور ڈھول تاشے بجائے جارہے ہیں جس کے باعث علاقے میں جشن کا سماں دیکھنے میں آرہا ہے۔
صوفیانہ کنونشن میں شرکت کیلئے سیاسی ومذہبی رہنماؤں، دانشوروں، کالم نگاروں، صحافیوں، فنکاروں، وکلاء برادری ، خواتین اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دعوت نامے دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہورمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان، منتخب ارکان اسمبلی ، مقامی ذمہ داران اورکارکنان دن رات کنونشن کے انتظامات کی تیاریوں میں مشغول ہیں جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پنجاب ہاؤس پہنچ کر صوفیانہ کنونشن کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں جہاں ایم کیوایم کے رہنماء اور منتخب عوامی نمائندے عوام کی رہنمائی اورمعلومات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔
ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے صوفیانہ کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں بھرپور تشہیری مہم کاآغاز کردیا گیا ہے ، شہرکی اہم عمارتوں، چوراہوں، شاہراہوں اور دیگر مقامات پر بینرز لگائے جارہے ہیں اورکنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں ہنڈ بلز بھی تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد موٹرسائیکلوں ، کاروں ، رکشہ اوردیگر گاڑیوں میں ایم کیوایم اور پاکستان کے پرچم لگاکر اپنے والہانہ جوش وخروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ کنونشن میں پنجاب بھر سے عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے لاہورسمیت دیگر شہروں میں 40 سے زائد استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں جبکہ مختلف ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جوایم کیوایم کے دفتر سے لاہور کی مشہور شاہراہوں سے گزرے گی ۔ ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان وہمدرد عوام دن رات کنونشن کے انتظامات کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور شہر بھر میں جوش وخروش سے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں جس کے باعث زندہ دلان لاہور میں گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔
صوفیانہ کنونشن میں دین اسلام کے فروغ اور انسانیت کی خدمت کے حوالہ سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام کی جانب سے بزرگان دین ، اولیائے کرام اور صوفیائے کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ معروف لوک فنکار بابابلھے شاہ، سلطان باہو، محمد حسین بخش، وارث شاہ اوردیگر صوفی بزرگوں کا کلام پیش کریں گے۔

BhwIV2jIUAAMy2f.jpg:large
 
Hardly anyone is going to come !
....which Punjabi in their Right mind is going to come to a Jalsa of MQM ?

A lot of punjabis (including me) will go
Wise are those who learn that the bottom line doesn't always have to be their top priority. ;)


thats debatable but its not the thread to do that.

If not for the "Khanqahi Nizam" , there would be no Muslims in the subcontinent . And this is a established historical fact . So let`s not get into a debate about something that has a 1000 years of established history , just because of what some Mullahs said about it a hundred years ago !!
 
Last edited:
Biddati people have ruined the shape of islam in subcontinent...Bhang, dhamal, qawali concerts etc is not sufism neither it is spirtuality. The rooh of those preachers of islam from central asia and afghanistan must be uncomfortable as their graves are made into worshiping places where there are mehfil of naach gaana, bhang and chars and even sharab in the name of sufism.
 
Karachi say trainen bhar bhar ker ayen gi terrorist mqm kay jalsay attend kernay lahore mien !! :lol:
Main to kehti hoon us din sari transport band ker do,phir dekhte hain mqm ki strength Punjab main :D
 
Back
Top Bottom