What's new

SHUB-hi-QUETTA شب ہائے کوئٹہ

Devil Soul

ELITE MEMBER
Joined
Jun 28, 2010
Messages
22,931
Reaction score
45
Country
Pakistan
Location
Pakistan
شب ہائے کوئٹہ
سعادت علی صبوری
کوئٹہ کے غرب میں واقع چلتن کا پہاڑی سلسلہ دن کو جیسے ہی خیرباد کہتا ہے تو رفتہ رفتہ رات کی سیاہی بھی پورے شہر کو اپنی تاریکی میں جکڑ لیتی ہے۔ اسی دوران اپنے کچھ ہم خیال اور سر پھرے دوستوں کے ساتھ ہم شہرکے شرق میں واقع مُردار پہاڑی سلسلے کی چوٹیوں کا رخ کرتے ہیں اور وہاں بیٹھ کر دل کی جلن کو بجھانے کے لیے الاؤ جلاتے ہیں۔

آگ کے قریب بیٹھے، گرم چائے کی چُسکیاں لیتے ہوئے، قُدرت کے بدلتے اس رنگ و مزاج سے لُطف اندوز ہونا برسوں سے ہمارا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔ کبھی دوستوں کے بلند آواز قہقہے پوری فضا میں گونجتے ہیں تو کبھی سارے دوست خاموش بیٹھے اپنے خیالوں میں گم گھنٹوں تک آگ کو تکتے رہتے ہیں۔ بعض اوقات سارے دوست اس طرح آگ کی طرف ہاتھ پیھلائے خاموش بیٹھتے ہیں جیسے آگ کی پرستش کر رہے ہوں اور مسلسل دعا میں مشغول ہوں۔

اسی دوران میں اور میرا خاموش ڈی اس ایل آر کیمرا اپنے کام میں لگ جاتے ہیں۔ کچھ قدم دور جا کر اپنے دوستوں کو اپنے اپنے کرداروں میں مگن دیکھ کر عجیب سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ ایک ایک کردار میں بہت سی کہانی موجود ہیں۔ ایک ایک کردار میں بے تحاشہ قصے، حسرتیں، خواہشیں، عقدے اور رنگینیاں موجود ہیں۔

مگر یہاں ان کرداروں کے ساتھ ساتھ دوسرے کردار بھی ہیں جو اس ماحول کو اور زیادہ دلکش اور لطف اندوز کر دیتے ہیں۔ انہی کرداروں میں سے ایک خوبصورت کردار ان وسیع پہاڑوں کا ہے، شب کی تاریکی کا ہے، ہوا کی سر سر کی ہے، دور بیٹھے کوئٹہ شہر کی خاموشی کا ہے، آسمان پہ کوسوں دور ستاروں کا ہے، چائے سے نکلتے ہوئے دھوئیں کا ہے، آگ کے لکڑیوں کو چٹخنے کی آواز کا ہے، گھروں سے نکلتی ہوئی جگنو مانند برق کا ہے۔

دل چاہتا ہے کرداروں کے ان لمحات کو جانے نہ دوں، روک لوں، اور ہمیشہ کی طرح انہی کرداروں میں، انہیں لمحوں میں رہوں۔ مگر افسوس کہ میرے اختیار میں یہ نہیں۔ میرے بس میں بس یہی ہے کہ میں صرف تصویر کے ذریعے ان لمحات کو قید کر سکوں۔ میں آپ قارئین کے دلوں میں وہ کیفیت تو نہیں لا سکتا مگر اپنی تصویروں کے ذریعے وہ منظر دکھانے کی کوشش ضرور کر سکتا ہوں۔ اسی لیے آپ کے پیش خدمت ہے میرے کچھ قید کیے ہوئے لمحے، جنہیں دیکھ کر میں کوئٹہ کی حسین راتوں میں کھو جاتا ہوں۔



56d7f04a3157e.jpg
پھول آدھی رات کا ہے آنگن میں مہکا ہوا۔ — فوٹو سعادت علی صبوری۔




56d7f04b832d3.jpg
گزر گئی ہے سفر میں میرے قیام کی شام۔ — فوٹو سعادت علی صبوری۔




56d7f04c6ac13.jpg
میں اپنے ساتھ رہتا ہوں ہمیشہ، اکیلا ہوں مگر تنہا نہیں ہوں۔ — فوٹو سعادت علی صبوری۔




56d7f04cae5d0.jpg
جب تیرا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی۔ — فوٹو سعادت علی صبوری۔




56d7f04d3e7ac.jpg
کچھ دیر کے لیے مجھے تنہائی چاہیے۔ — فوٹو سعادت علی صبوری۔




56d7f04e1316c.jpg
کسی اکیلی شام کی چپ میں، گیت پرانے گا کے دیکھو۔ — فوٹو سعادت علی صبوری۔




56d7f04ea498d.jpg
ایک گونہ بے خودی مجھے دن رات چاہیے۔ — فوٹو سعادت علی صبوری۔




56d7f050086b8.jpg
کیا زمانہ تھا کہ ہم روز ملا کرتے تھے، رات بھر چاند کے ہمراہ پھرا کرتے تھے۔ — فوٹو سعادت علی صبوری۔
 
56d7f0504b7e7.jpg
ہاتھ آئے نہ ستارے تیرے آنچل کی طرح۔ — فوٹو سعادت علی صبوری۔




56d7f04fb8304.jpg
جینے کو تیرے ہجر کی ایک شام بہت ہے۔ — فوٹو سعادت علی صبوری۔


56d829175103a.jpg
میرا نام سعادت علی صبوری ہے اور میرا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ میں بزنس سٹڈیز کا گریجویٹ ہوں۔ فوٹوگرافی، ٹریولنگ اور ایڈوینچر میں دلچسپی رکھتا ہوں۔
 
Nice :) Glad to know about talented photographers from Quetta
 
I am always intrigued by Hazara community of Pakistan living in Quetta. They seems to be related to Hazaras of Afghanistan but in Afghanistan they are located in northern areas, far away from Quetta. What is historical perspective on this? Former COAS General Musa was a Hazara.
 
Back
Top Bottom