pkuser2k12
SENIOR MEMBER
- Joined
- Oct 28, 2012
- Messages
- 6,460
- Reaction score
- 3
- Country
- Location
ڈاکٹر فاروق ستار حادثے میں شدید زخمی
September 12, 2016
September 12, 2016
کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عامر خان کہتے ہیں حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ان کی گاڑی نے دو تین قلابازیاں کھائیں۔ سلمان بلوچ کہتے ہیں ڈاکٹر فاروق ستار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، متحدہ رہنماء شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے میں دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، متحدہ رہنماء شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے میں دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔
ایم کیو ایم رہنماء عامر خان کہتے ہیں حیدر آباد سے کراچی آرہے تھے، سپر ہائی وے پر ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، ان کی گاڑی نے 2، 3 قلابازیاں کھائیں، میری گاڑی پیچھے تھی۔
خواجہ اظہار الحسن نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نوری آباد کراس کرکے کراچی آرہے تھے کہ حادثے کے باعث فاروق ستار کی گاڑی پلٹ گئی، ان کی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی، ڈاکٹر صاحب زخمی ہیں، گاڑی میں موجود دیگر افراد کو بھی چوٹیں آئیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ روڈ پر رکھی رکاوٹوں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے میں زخمی پولیس گارڈ کی حالت تشویشناک ہے۔
سلمان بلوچ نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب حادثہ پیش آیا، معجزانہ طور پر وہ محفوظ رہے، ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹر صاحب نے حادثے کے بعد کمر اور کندھے میں تکلیف کا بتایا۔
سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی زندگی اور صحت کیلئے دعا کرنی چاہئے، انہوں نے حادثے سے متعلق کسی بھی افواہ پر بات کرنے سے گریز کیا۔ سماء
http://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2016/09/522366/
http://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2016/09/522366/
Last edited:




