Zibago
ELITE MEMBER
- Joined
- Feb 21, 2012
- Messages
- 37,006
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
احتساب کے نام پر انتقام عمران خان کو مہنگا پڑے گا، سعد رفیق
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام وزیراعظم عمران خان کو مہنگا پڑے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روح پابند رہی ہے کبھی زندانوں میں ہونٹ سی دینے سے دبتی نہیں آواز دروں اور انتقامی کارروائی شیر کی پیش قدمی روک نہیں سکتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گرفتاری پر خوشیاں منانے والے وزرا انہی گرفتاریوں پر روتے نظر آئیں گے اور احتساب کے نام پر انتقام عمران خان کو مہنگا پڑے گا۔ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر ندامت اور شرمندگی ہو۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک بنانے والے ہیں ملک کی بے پناہ خدمت کی ہے اور الزامات لگانے والوں کو ضمنی الیکشن کی شکست تسلیم نہیں ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا گیا ہے اور پہلی بار سنا ہے آنے والے وقت کی خبر ادارے نہیں وزراء دے رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وزراء خود بتا رہے ہیں یہ انتقام ہے اور جو بھی انتقام لے گا مکافات عمل کا شکار ہوگا۔ لوٹوں کو کوئی ووٹ دینے کو تیار نہیں جبکہ سنا ہے کاٹنے اور کاٹ کھانے کی تیاری ہو رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا ایسے ادورا پہلے بھی دیکھ چکے ہیں اور یہ انتقام نئی لڑائی اور نفرت کی سونامی کو جنم دے سکتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انصاف فراہم کرنے والے ادارے اس صورتحال کا جائزہ لیں اور ملک میں نفرت اور تلخی کی جنگ کو روکا جائے۔ اگراس کو نہ روکا گیا تو یہ آگ گھر گھر کو لپیٹ سکتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ہر کارکن شہباز شریف بن جائے جبکہ شہباز شریف نےغریب کیلئے کام کیا ہے۔ جس کی عزت چین اور ترکی تک کی جاتی ہے اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ پہلی دفعہ نہیں بنایا گیا اور اس سے زیادہ انتقام کی کوئی مثال نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام 14 اکتوبر کو گھر سے نکل کر شیر پر مہریں لگائیں۔
https://www.newsone.tv/urdu/saad-rafique-addressing-election-rally/
- 05 Oct 2018
- 58 Views