گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا،ہوش ربا انکشافات
اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019)
پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گلگت کی مقامی سیاسی جماعت ’بلورستان نیشنل فرنٹ‘ کا چئیرمین عبدالحمید خان کو 13افراد کے ہمراہ گرفتار کر لیا ہے۔ عبدالحمید اور اس کے گروہ سے بڑی مقدار میں
اسلحہ اور بارود بھی برامد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالحمید
بھارتی خفیہ ایجنسی ’راء‘ کا ایجنٹ تھا اور وہ 1999نیپال کے راستے
بھارت گیا جہاں اسے 3سٹار اپارٹمنٹ میں رکھا گیا اور پھر اس کے تینوں بیٹوں اور خاندان کے افراد کو بھی
بھارت بلا لیا گیا ۔
عبدالحمیدنے انکشاف کیا ہے کہ بی این ایف بنانے کا مقصد گلگت کے نوجوانوں کو
پاکستانکے خلاف ورغلانا تھا اور ’راء‘ نے بی این ایف کو اس مقصد کے لیے ۔1ارب کی فنڈنگ کی
عبدالحمید نے بتایا کہ اس کا ٹاسک گلگت میں اتنشار پھیلانے کی کوشش کرنا تھا اور اس طرح اس نے
پاکستان کو غیر مستھکم کرنے کی سازش کرنی تھی۔ ’بلورستان نیشنل فرنٹ‘ کے چئیرمین عبدالحمید خان نے انکشاف کیا ہے کہ اسے
بھارت میں
کاروبار کرنے کے لیے
بھارتیشناختی کارڈ اور دستاویزات بھی بنا کر دی گئیں اور اسے بیٹوں کو
بھارتاور
یورپ میں
تعلیم حاصل کرنے کے لیے سپانسر بھی راء نے کیا۔
عبالحمید خان کو بنا کر دی گئی دستاویزات
عبدالحمید خان نے بتایا کہ اس نے عالمی مالیاتی ادارے کو خط لکھے اور اس طرح اس نے
پاکستان میں بننے والے 6مجوزہ ڈیموں کی تعمیر میں معاونت کرنے سے عالمی اداروں کو روکا۔ عبدالحمید خان نے مزید بتایا کہ وہ
پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے برسلز میں ونے والے سیمینارز میں گیا اور اس نے وہاں تقاریر بھی کیں۔ عبدالحمید خان کے مطابق
بھارتنے 2015سے 2018کے درمیان
پاکستان کے حالات خراب کرنے کے لیے بہت زیادہ گؤفنڈنگ کی۔عبدالحمید نے مزید بتایا ہے کہ بی این ایف قوم پرست تنظیم
بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے لیے کام کرتی تھی۔ تنظیم کا ہدف ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے نوجوان تھے۔ تنظیم کا مقصد نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنا تھا۔
Source:
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-05-20/news-1937458.html