graphican
ELITE MEMBER
- Joined
- Jul 21, 2009
- Messages
- 12,433
- Reaction score
- 48
- Country
- Location
Source: بھارتی جنگی جنون جاری: سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر میں ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ - ایکسپریس اردو
سیالکوٹ: بھارت کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور آج ایک بار پھر بھارتی فوج نے چپراڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحتی کا بھرپور جواب دیا گیا اور بھارتی گنوں کو خاموش کرادیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے باعث 14 پاکستانی شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اور حال ہی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانوی حکام کو فراہم کئے ہیں۔

Last edited: