assas
FULL MEMBER
- Joined
- Apr 30, 2015
- Messages
- 173
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر کے خلاف مذمتی قراردار منظور کرلی ۔
ڈپٹی اسپیکرعبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے 13 ارکان کے دستخط سے الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی۔ قرارداد کےمتن میں کہا گیا کہ کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ایک جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں ،انہوں نے پورے کراچی کو یرغمال بنایا رکھا ہے۔ پاک فوج محب وطن اورملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے لیکن اس جماعت کے سربراہ نے اپنی تقریر میں ملکی اداروں اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے انتہائی قابل نفرت الفاظ استعمال کیے، افواج پاکستان کے خلاف بیانات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا کہ الطاف حسین کی تقریر آرٹیکل 6 کےزمرے میں آتی ہے اس لئے ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایسی جماعت کے خلاف پابندی کے لئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔