Fahad Khan 2
FULL MEMBER
- Joined
- Jan 28, 2013
- Messages
- 1,852
- Reaction score
- -5
- Country
- Location
پشاور جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کا خیبر پختون خوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، حتمی فیصلہ 26 مارچ کو کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اسد قیصر نے پشاورمیں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 26 مارچ کوسیٹوں کی تقسیم کافیصلہ کیا جائے گا۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی سے کسی بھی طور پر اتحاد نہیں کرے گی، دونوں جماعتوں کی وجہ سے جمہوریت بدنام ہوئی ہے۔
Source: