Champion_Usmani
SENIOR MEMBER
- Joined
- Jan 10, 2018
- Messages
- 4,022
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
Riyadh - Saudi Arabia’s Crown Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz, Vice President of the Council of Ministers and Minister of Defence, met Pakistani Army Chief Qamar Javed Bajwa in Riyadh on Thursday, reported Saudi news agency SPA.
During the meeting, the two discussed bilateral military relations as well as a number of issues of common interest.
https://nation.com.pk/02-Feb-2018/gen-bajwa-holds-talks-with-saudi-crown-prince
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبد العزیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سکیورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
خبر رساں ادارے ”سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، جس میں سعودی ولی عہد نے آرمی چیف سے عسکری میدان میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے معاملات پر گفتگو کی۔
چیف آف آرمی سٹاف نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کی بری افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبد العزیز سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے کئی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
گزشتہ سال اکتوبر میں بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کرکے کراﺅن پرنس شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ آرمی چیف کے حالیہ دورے کو خطے کی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم خیال کیا جا رہا ہے۔ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے جبکہ ڈرون حملوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت کی طرف سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان حکومت بھی اپنے آقاﺅں کی خوشنودی کیلئے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایسے حالات میں آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
مبصرین کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کو دفاعی سازوسامان کی فروخت کی پیشکش کرچکا ہے اور اس دورے کو اس تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Feb-2018/724757